aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dilo.n"
آپ دولت کے ترازو میں دلوں کو تولیںہم محبت سے محبت کا صلہ دیتے ہیں
دلوں میں حب وطن ہے اگر تو ایک رہونکھارنا یہ چمن ہے اگر تو ایک رہو
زمیں کے لوگ تو کیا دو دلوں کی چاہت میںخدا بھی ہو تو اسے درمیان لاؤ مت
دلوں کا ذکر ہی کیا ہے ملیں ملیں نہ ملیںنظر ملاؤ نظر سے نظر کی بات کرو
ہم ایسے سادہ دلوں کی نیاز مندی سےبتوں نے کی ہیں جہاں میں خدائیاں کیا کیا
ہم اپنے رفتگاں کو یاد رکھنا چاہتے ہیںدلوں کو درد سے آباد رکھنا چاہتے ہیں
ادھر ادھر کے سنائے ہزار افسانےدلوں کی بات سنانے کا حوصلہ نہ ہوا
سنا ہے شہر میں زخمی دلوں کا میلہ ہےچلیں گے ہم بھی مگر پیرہن رفو کر کے
مہک اٹھی ہے فضا پیرہن کی خوشبو سےچمن دلوں کا کھلانے کو عید آئی ہے
ابھی دلوں کی طنابوں میں سختیاں ہیں بہتابھی ہماری دعا میں اثر نہیں آیا
آنکھیں ہی ملاتی ہیں زمانے میں دلوں کوانجان ہیں ہم تم اگر انجان ہیں آنکھیں
مایوس دلوں کو اب چھیڑو بھی تو کیا حاصلٹوٹے ہوئے پیمانے فریاد نہیں کرتے
کیا کیا دلوں کا خوف چھپانا پڑا ہمیںخود ڈر گئے تو سب کو ڈرانا پڑا ہمیں
وہ بتوں نے ڈالے ہیں وسوسے کہ دلوں سے خوف خدا گیاوہ پڑی ہیں روز قیامتیں کہ خیال روز جزا گیا
بولتے ہیں دلوں کے سناٹےشور سا یہ جو چار سو ہے ابھی
دوستی چھوٹے چھڑائے سے کسو کے کس طرحبند ہوتا ہی نہیں رستہ دلوں کی راہ کا
دلوں میں زخم ہونٹوں پر تبسماسی کا نام تو زندہ دلی ہے
دلوں کا حال تو یہ ہے کہ ربط ہے نہ گریزمحبتیں تو گئیں تھی عداوتیں بھی گئیں
کوئی نہیں جو پتا دے دلوں کی حالت کاکہ سارے شہر کے اخبار ہیں خبر کے بغیر
دیپ جلتے ہیں دلوں میں کہ چتا جلتی ہےاب کی دیوالی میں دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books