aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "din-bhar"
دن دن بھر آئینہ دیکھا جاتا ہےتب جا کر دو چار اشارے بنتے ہیں
عجیب بات ہے دن بھر کے اہتمام کے بعدچراغ ایک بھی روشن ہوا نہ شام کے بعد
دن بھر کی مشقت سے بدن چور ہے لیکنماں نے مجھے دیکھا تو تھکن بھول گئی ہے
رات بھر تنہا رہا دن بھر اکیلا میں ہی تھاشہر کی آبادیوں میں اپنے جیسا میں ہی تھا
غروب شام تو دن بھر کے فاصلے پر ہےکرن طلوع کی اتری ہے جگمگاتی پھرے
دن بھر کے جھمیلوں سے بچا لایا تھا خود کوشام آتے ہی اشفاقؔ میں ٹوٹا ہوا کیوں ہوں
دن بھر بچوں نے مل کر پتھر پھینکے پھل توڑےسانجھ ہوئی تو پنچھی مل کر رونے لگے درختوں پر
دن بھر جو سورج کے ڈر سے گلیوں میں چھپ رہتے ہیںشام آتے ہی آنکھوں میں وہ رنگ پرانے آ جاتے ہیں
کون ہے تجھ سا جو بانٹے مری دن بھر کی تھکنمضمحل رات ہے بستر کا بدن دکھتا ہے
دن بھر تو میں دنیا کے دھندوں میں کھویا رہاجب دیواروں سے دھوپ ڈھلی تم یاد آئے
شام کو تیرا ہنس کر ملنادن بھر کی اجرت ہوتی ہے
زلفیں منہ پر ہیں منہ ہے زلفوں میںرات بھر صبح شام دن بھر ہے
مدت کے بعد آج میں آفس نہیں گیاخود اپنے ساتھ بیٹھ کے دن بھر شراب پی
ننھے لبوں نے ہنس کے جو پاپا کہا مجھےدن بھر کی میری ساری تھکاوٹ اتر گئی
یہ روٹیاں ہیں یہ سکے ہیں اور دائرے ہیںیہ ایک دوجے کو دن بھر پکڑتے رہتے ہیں
وہ اجنبی تری بانہوں میں جو رہا شب بھرکسے خبر کہ وہ دن بھر کہاں رہا ہوگا
اے رات مجھے ماں کی طرح گود میں لے لےدن بھر کی مشقت سے بدن ٹوٹ رہا ہے
شب ہجر یوں دل کو بہلا رہے ہیںکہ دن بھر کی بیتی کو دہرا رہے ہیں
حیدر یہ بزم وقت میں شمع ہنر کی قدردن بھر جلا کے شب کو بجھایا گیا ہوں میں
پردے میں وہ تو چھپ گئے دکھلا کے اک جھلکمیں پیچ و تاب میں رہا دن بھر تمام رات
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books