aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dino.n"
وہ کوئی دوست تھا اچھے دنوں کاجو پچھلی رات سے یاد آ رہا ہے
مجھے یہ ڈر ہے تری آرزو نہ مٹ جائےبہت دنوں سے طبیعت مری اداس نہیں
بہت دنوں میں محبت کو یہ ہوا معلومجو تیرے ہجر میں گزری وہ رات رات ہوئی
اتنا خالی تھا اندروں میراکچھ دنوں تو خدا رہا مجھ میں
میں جن دنوں ترے بارے میں سوچتا ہوں بہتانہیں دنوں تو یہ دنیا سمجھ میں آتی ہے
بہت دنوں سے مرے ساتھ تھی مگر کل شاممجھے پتا چلا وہ کتنی خوب صورت ہے
یا تو جو نافہم ہیں وہ بولتے ہیں ان دنوںیا جنہیں خاموش رہنے کی سزا معلوم ہے
بہتر دنوں کی آس لگاتے ہوئے حبیبؔہم بہترین دن بھی گنواتے چلے گئے
اگر سچ اتنا ظالم ہے تو ہم سے جھوٹ ہی بولوہمیں آتا ہے پت جھڑ کے دنوں گل بار ہو جانا
کتنے دنوں کے پیاسے ہوں گے یارو سوچو توشبنم کا قطرہ بھی جن کو دریا لگتا ہے
ان دنوں گرچہ دکن میں ہے بڑی قدر سخنکون جائے ذوقؔ پر دلی کی گلیاں چھوڑ کر
کہیں یہ اپنی محبت کی انتہا تو نہیںبہت دنوں سے تری یاد بھی نہیں آئی
ہزار تلخ ہوں یادیں مگر وہ جب بھی ملےزباں پہ اچھے دنوں کا ہی ذائقہ رکھنا
میں تو بیتے دنوں کی کھوج میں ہوںتو کہاں تک چلے گا میرے ساتھ
بہت دنوں سے کوئی حادثہ نہیں گزراکہیں زمانے کو ہم یاد پھر نہ آ جائیں
کچھ دنوں دشت بھی آباد ہوا چاہتا ہےکچھ دنوں کے لیے اب شہر کو ویرانی دے
ہفتے میں ہیں دن سات مگر سات دنوں میںصرف ایک ہی اتوار ہے معلوم نہیں کیوں
گئے دنوں کا سراغ لے کر کدھر سے آیا کدھر گیا وہعجیب مانوس اجنبی تھا مجھے تو حیران کر گیا وہ
افسوس یہ وبا کے دنوں کی محبتیںاک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے بھی گئے
بہت دنوں سے نہیں ہے کچھ اس کی خیر خبرچلو فرازؔ کو اے یار چل کے دیکھتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books