aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dobaara"
یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اس سے مگرجاتے جاتے اس کا وہ مڑ کر دوبارہ دیکھنا
ایک چہرے میں تو ممکن نہیں اتنے چہرےکس سے کرتے جو کوئی عشق دوبارا کرتے
بھر جائیں گے جب زخم تو آؤں گا دوبارامیں ہار گیا جنگ مگر دل نہیں ہارا
عقل کہتی ہے دوبارہ آزمانا جہل ہےدل یہ کہتا ہے فریب دوست کھاتے جائیے
آندھی چلی تو نقش کف پا نہیں ملادل جس سے مل گیا وہ دوبارا نہیں ملا
گرمی لگی تو خود سے الگ ہو کے سو گئےسردی لگی تو خود کو دوبارہ پہن لیا
بڑی حسرت سے انساں بچپنے کو یاد کرتا ہےیہ پھل پک کر دوبارہ چاہتا ہے خام ہو جائے
اک سفر میں کوئی دو بار نہیں لٹ سکتااب دوبارہ تری چاہت نہیں کی جا سکتی
دنیا تو ہم سے ہاتھ ملانے کو آئی تھیہم نے ہی اعتبار دوبارہ نہیں کیا
ابھی سے مت مرے کردار کو مرا ہوا جانترے فسانے میں ذکر آئے گا دوبارا مرا
زندگی اب کے مرا نام نہ شامل کرناگر یہ طے ہے کہ یہی کھیل دوبارہ ہوگا
بڑی ہی کربناک تھی وہ پہلی رات ہجر کیدوبارہ دل میں ایسا درد آج تک نہیں ہوا
وہ ماہ جلوہ دکھا کر ہمیں ہوا روپوشیہ آرزو ہے کہ نکلے کہیں دوبارا چاند
ہجر میں اتنا خسارہ تو نہیں ہو سکتاایک ہی عشق دوبارہ تو نہیں ہو سکتا
رشتہ بحال کاش پھر اس کی گلی سے ہوجی چاہتا ہے عشق دوبارہ اسی سے ہو
پہلے بھی جس پہ مرے صبر کی حد ختم ہوئیتو نے کر دی نا وہی بات دوبارہ مرے دوست
اگر دوبارہ بنی یہ دنیاتو پہلے تیری گلی بنے گی
کسی طرح سے نظر مطمئن نہیں ہوتیہر ایک شے کو دوبارہ بدل کے دیکھتا ہوں
کیا شے ہے کھینچ لیتی ہے شب کو سر فلکپھر صبح جوڑتی ہے دوبارہ زمین سے
ایک دریا کو دکھائی تھی کبھی پیاس اپنیپھر نہیں مانگا کبھی میں نے دوبارا پانی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books