aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dostaana"
ایک ہی ندی کے ہیں یہ دو کنارے دوستودوستانہ زندگی سے موت سے یاری رکھو
چراغوں کا گھرانا چل رہا ہےہوا سے دوستانہ چل رہا ہے
وہ جس کو دور سے دیکھا تھا اجنبی کی طرحکچھ اس ادا سے ملا ہے کہ دوستانہ لگے
دل ابھی پوری طرح ٹوٹا نہیںدوستوں کی مہربانی چاہئے
دشمنوں سے پیار ہوتا جائے گادوستوں کو آزماتے جائیے
زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھاہمیں سو گئے داستاں کہتے کہتے
نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے اے ہندوستاں والوتمہاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں
دوستوں کو بھی ملے درد کی دولت یا ربمیرا اپنا ہی بھلا ہو مجھے منظور نہیں
کہانی لکھتے ہوئے داستاں سناتے ہوئےوہ سو گیا ہے مجھے خواب سے جگاتے ہوئے
رویا ہوں تو اپنے دوستوں میںپر تجھ سے تو ہنس کے ہی ملا ہوں
دشمنوں نے جو دشمنی کی ہےدوستوں نے بھی کیا کمی کی ہے
مختصر یہ ہے ہماری داستان زندگیاک سکون دل کی خاطر عمر بھر تڑپا کیے
کل کا ہر واقعہ تمہارا تھاآج کی داستاں ہماری ہے
دشمنوں کی جفا کا خوف نہیںدوستوں کی وفا سے ڈرتے ہیں
دیکھا جو کھا کے تیر کمیں گاہ کی طرفاپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی
دوستوں سے ملاقات کی شام ہےیہ سزا کاٹ کر اپنے گھر جاؤں گا
داستاں ہوں میں اک طویل مگرتو جو سن لے تو مختصر بھی ہوں
وہ وقت کا جہاز تھا کرتا لحاظ کیامیں دوستوں سے ہاتھ ملانے میں رہ گیا
ہٹائے تھے جو راہ سے دوستوں کیوہ پتھر مرے گھر میں آنے لگے ہیں
یاد کرنے پہ بھی دوست آئے نہ یاددوستوں کے کرم یاد آتے رہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books