aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dostii..."
محبتوں میں دکھاوے کی دوستی نہ ملااگر گلے نہیں ملتا تو ہاتھ بھی نہ ملا
دوستی جب کسی سے کی جائےدشمنوں کی بھی رائے لی جائے
اگر تمہاری انا ہی کا ہے سوال تو پھرچلو میں ہاتھ بڑھاتا ہوں دوستی کے لیے
یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصحکوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غم گسار ہوتا
شرطیں لگائی جاتی نہیں دوستی کے ساتھکیجے مجھے قبول مری ہر کمی کے ساتھ
دوستی عام ہے لیکن اے دوستدوست ملتا ہے بڑی مشکل سے
تجھے کون جانتا تھا مری دوستی سے پہلےترا حسن کچھ نہیں تھا مری شاعری سے پہلے
بھول شاید بہت بڑی کر لیدل نے دنیا سے دوستی کر لی
مجھے دوست کہنے والے ذرا دوستی نبھا دےیہ مطالبہ ہے حق کا کوئی التجا نہیں ہے
دوستی کس سے نہ تھی کس سے مجھے پیار نہ تھاجب برے وقت پہ دیکھا تو کوئی یار نہ تھا
لوگ ڈرتے ہیں دشمنی سے تریہم تری دوستی سے ڈرتے ہیں
خدا کے واسطے موقع نہ دے شکایت کاکہ دوستی کی طرح دشمنی نبھایا کر
دوستی خواب ہے اور خواب کی تعبیر بھی ہےرشتۂ عشق بھی ہے یاد کی زنجیر بھی ہے
دوستی اور کسی غرض کے لئےوہ تجارت ہے دوستی ہی نہیں
میں حیراں ہوں کہ کیوں اس سے ہوئی تھی دوستی اپنیمجھے کیسے گوارہ ہو گئی تھی دشمنی اپنی
دوستی کو برا سمجھتے ہیںکیا سمجھ ہے وہ کیا سمجھتے ہیں
حسینوں سے فقط صاحب سلامت دور کی اچھینہ ان کی دوستی اچھی نہ ان کی دشمنی اچھی
نگاہ ناز کی پہلی سی برہمی بھی گئیمیں دوستی کو ہی روتا تھا دشمنی بھی گئی
دشمنی نے سنا نہ ہووے گاجو ہمیں دوستی نے دکھلایا
ذرا یہ ہاتھ میرے ہاتھ میں دومیں اپنی دوستی سے تھک چکا ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books