aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dosto"
حد سے بڑھے جو علم تو ہے جہل دوستوسب کچھ جو جانتے ہیں وہ کچھ جانتے نہیں
ایک ہی ندی کے ہیں یہ دو کنارے دوستودوستانہ زندگی سے موت سے یاری رکھو
یہ ہوائیں اڑ نہ جائیں لے کے کاغذ کا بدندوستو مجھ پر کوئی پتھر ذرا بھاری رکھو
پھر آ گیا ہے ایک نیا سال دوستواس بار بھی کسی سے دسمبر نہیں رکا
یہ کیا جگہ ہے دوستو یہ کون سا دیار ہےحد نگاہ تک جہاں غبار ہی غبار ہے
دوستو جشن مناؤ کہ بہار آئی ہےپھول گرتے ہیں ہر اک شاخ سے آنسو کی طرح
توڑ کر آج غلط فہمی کی دیواروں کودوستو اپنے تعلق کو سنوارا جائے
جب بھی ضمیر و ظرف کا سودا ہو دوستوقائم رہو حسین کے انکار کی طرح
زندگی سندر غزل ہے دوستوزندگی کو گنگنانا چاہئے
پچھلا برس تو خون رلا کر گزر گیاکیا گل کھلائے گا یہ نیا سال دوستو
دوستو تم سے گزارش ہے یہاں مت آؤاس بڑے شہر میں تنہائی بھی مر جاتی ہے
وقت کو بس گزار لینا ہیدوستو کوئی زندگانی ہے
یہ اجنبی سی منزلیں اور رفتگاں کی یادتنہائیوں کا زہر ہے اور ہم ہیں دوستو
اپنے جینے کے ہم اسباب دکھاتے ہیں تمہیںدوستو آؤ کہ کچھ خواب دکھاتے ہیں تمہیں
اتنا بیداریوں سے کام نہ لودوستو خواب بھی ضروری ہے
دوستو انگلش ضروری ہے ہمارے واسطےفیل ہونے کو بھی اک مضمون ہونا چاہئے
ذکر میرا آئے گا محفل میں جب جب دوستورو پڑیں گے یاد کر کے یار سب یاری مری
یہ بھی شاید زندگی کی اک ادا ہے دوستوجس کو ساتھی مل گیا وہ اور تنہا ہو گیا
ڈھونڈھنے پر بھی نہ ملتا تھا مجھے اپنا وجودمیں تلاش دوست میں یوں بے نشاں تھا دوستو
جو کتابوں میں مل نہیں سکتیدوستو ایسی داستاں ہیں ہم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books