aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "driver"
زندگی تو نے مجھے قبر سے کم دی ہے زمیںپاؤں پھیلاؤں تو دیوار میں سر لگتا ہے
راستہ سوچتے رہنے سے کدھر بنتا ہےسر میں سودا ہو تو دیوار میں در بنتا ہے
ہوگا کسی دیوار کے سائے میں پڑا میرؔکیا ربط محبت سے اس آرام طلب کو
اتنی پی جائے کہ مٹ جائے میں اور تو کی تمیزیعنی یہ ہوش کی دیوار گرا دی جائے
مری خواہش ہے کہ آنگن میں نہ دیوار اٹھےمرے بھائی مرے حصے کی زمیں تو رکھ لے
جو چپ چاپ رہتی تھی دیوار پروہ تصویر باتیں بنانے لگی
اے دوپہر کی دھوپ بتا کیا جواب دوںدیوار پوچھتی ہے کہ سایہ کدھر گیا
کیوں مانگ رہے ہو کسی بارش کی دعائیںتم اپنے شکستہ در و دیوار تو دیکھو
قوم کے غم میں ڈنر کھاتے ہیں حکام کے ساتھرنج لیڈر کو بہت ہے مگر آرام کے ساتھ
روز دیوار میں چن دیتا ہوں میں اپنی اناروز وہ توڑ کے دیوار نکل آتی ہے
جیسے کوئی روتا ہے گلے پیار سے لگ کرکل رات میں رویا تری دیوار سے لگ کر
اب رات کی دیوار کو ڈھانا ہے ضرورییہ کام مگر مجھ سے اکیلے نہیں ہوگا
تم تو سردی کی حسیں دھوپ کا چہرہ ہو جسےدیکھتے رہتے ہیں دیوار سے جاتے ہوئے ہم
دو گھڑی اس سے رہو دور تو یوں لگتا ہےجس طرح سایۂ دیوار سے دیوار جدا
تیرے خیال کے دیوار و در بناتے ہیںہم اپنے گھر میں بھی تیرا ہی گھر بناتے ہیں
مجھے گرنا ہے تو میں اپنے ہی قدموں میں گروںجس طرح سایۂ دیوار پہ دیوار گرے
اک دیوار پہ چاند ٹکا تھامیں یہ سمجھا تم بیٹھے ہو
ایک دیوار اٹھائی تھی بڑی عجلت میںوہی دیوار گرانے میں بہت دیر لگی
سائے ہیں اگر ہم تو ہو کیوں ہم سے گریزاںدیوار اگر ہیں تو گرا کیوں نہیں دیتے
ان کا اٹھنا نہیں ہے حشر سے کمگھر کی دیوار باپ کا سایا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books