aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "du.aa-e-KHair"
کیسۂ جاں میں تجھے دینے کو اب کچھ بھی نہیںسو دعائے خیر لیتا جا ٹھہر اے اجنبی
یہ تماشا دیدنی ٹھہرا مگر دیکھے گا کونہو گئے ہم راکھ تو دست دعا روشن ہوا
گر آپ پہلے رشتۂ الفت نہ توڑتےمر مٹ کے ہم بھی خیر نبھاتے کسی طرح
غم عشق میں کاری دوا نہ دعا یہ ہے روگ کٹھن یہ ہے درد براہم کرتے جو اپنے سے ہو سکتا کبھی ہم سے بھی کچھ نہ کہا تم نے
ہر دم دعائے آب و ہوا مانگتے رہےننگے درخت سبز قبا مانگتے رہے
شیخ جزائے کار خیر جو بتا رہا ہے آجبات تو خوب ہے مگر آدمی معتبر نہیں
دعائے دست فضیلت سے سر کی رونق ہےہمارے گھر کے بزرگوں سے گھر کی رونق ہے
کبھی ہو سکا تو بتاؤں گا تجھے راز عالم خیر و شرکہ میں رہ چکا ہوں شروع سے گہے ایزد و گہے اہرمن
سنا کس نے حال میرا کہ جوں ابر وہ نہ رویارکھے ہے مگر یہ قصہ اثر دعائے باراں
ساقی گھٹا ہے صحن چمن ہے بہار ہےاب کار خیر میں تجھے کیا انتظار ہے
اے دوست اس زمان و مکاں کے عذاب میںدشمن ہے جو کسی کو دعائے حیات دے
فانیؔ دعائے مرگ کی تکرار کیا ضرورغافل نہیں کہ ان سے تقاضا کرے کوئی
فکر جب سے ہو گئی ہے جیب بھرنے کی انہیںاب دعائے شیخ کی تاثیر آدھی رہ گئی
جہان خیر و شر میں تجربہ کیسا رہا اپناخدا سے گفتگو ہوگی دلوں کے راز کھولیں گے
یوں رہ جہان میں کہ پس مرگ اے صباؔرہ جائے ذکر خیر ہر اک کی زبان پر
جسے نا خواب کہتے ہیں اسی کو خواب کہتے ہیںتمیز خیر و شر میں نکتۂ صد معتبر کیا ہے
طالب خیر نہ ہوں گے کبھی انسان سے ہمنام اس کا ہے بشر اس میں ہے شر دو بٹا تین
کیجیے کار خیر میں حاجت استخارہ کیاکیجیے شغل مے کشی اس میں کسی کی رائے کیوں
خاطرؔ اب اہل دل بھی بنے ہیں زمانہ سازکس سے کریں وفا کی طلب اپنے شہر میں
گلوں کی محفل رنگیں میں خار بن نہ سکےبہار آئی تو ہم گلستاں سے لوٹ آئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books