aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dubo.e"
ڈبوئے دیتا ہے خود آگہی کا بار مجھےمیں ڈھلتا نشہ ہوں موج طرب ابھار مجھے
درد کیسا جو ڈبوئے نہ بہا لے جائےکیا ندی جس میں روانی ہو نہ گہرائی ہو
بڑھ کے طوفان کو آغوش میں لے لے اپنیڈوبنے والے ترے ہاتھ سے ساحل تو گیا
بچا لیا مجھے طوفاں کی موج نے ورنہکنارے والے سفینہ مرا ڈبو دیتے
تم سنو یا نہ سنو ہاتھ بڑھاؤ نہ بڑھاؤڈوبتے ڈوبتے اک بار پکاریں گے تمہیں
تو نے کہا نہ تھا کہ میں کشتی پہ بوجھ ہوںآنکھوں کو اب نہ ڈھانپ مجھے ڈوبتے بھی دیکھ
ہاں سمندر میں اتر لیکن ابھرنے کی بھی سوچڈوبنے سے پہلے گہرائی کا اندازہ لگا
بڑے سکون سے ڈوبے تھے ڈوبنے والےجو ساحلوں پہ کھڑے تھے بہت پکارے بھی
اگر موجیں ڈبو دیتیں تو کچھ تسکین ہو جاتیکناروں نے ڈبویا ہے مجھے اس بات کا غم ہے
آنکھیں خدا نے بخشی ہیں رونے کے واسطےدو کشتیاں ملی ہیں ڈبونے کے واسطے
سبھی کو غم ہے سمندر کے خشک ہونے کاکہ کھیل ختم ہوا کشتیاں ڈبونے کا
آئیے پاس بیٹھیے میرےمل کے کچھ فاصلے بناتے ہیں
سمندروں کو بھی حیرت ہوئی کہ ڈوبتے وقتکسی کو ہم نے مدد کے لیے پکارا نہیں
ساحل کے تماشائی ہر ڈوبنے والے پرافسوس تو کرتے ہیں امداد نہیں کرتے
اس ڈوبتے سورج سے تو امید ہی کیا تھیہنس ہنس کے ستاروں نے بھی دل توڑ دیا ہے
یہ جب ہے کہ اک خواب سے رشتہ ہے ہمارادن ڈھلتے ہی دل ڈوبنے لگتا ہے ہمارا
ذرا دریا کی تہہ تک تو پہنچ جانے کی ہمت کرتو پھر اے ڈوبنے والے کنارا ہی کنارا ہے
ڈوبنے والا تھا دن شام تھی ہونے والییوں لگا مری کوئی چیز تھی کھونے والی
میری تو جان ہی نکل گئی جبدوست کہہ کر مجھے پکارا گیا
اس کی آنکھیں ہیں کہ اک ڈوبنے والا انساںدوسرے ڈوبنے والے کو پکارے جیسے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books