aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dukhe"
تجھے سنگ دل یہ پتہ ہے کیا کہ دکھے دلوں کی صدا ہے کیا؟کبھی چوٹ تو نے بھی کھائی ہے کبھی تیرا دل بھی دکھا ہے کیا؟
ہر سانس ہے اک نغمہ ہر نغمہ ہے مستانہکس درجہ دکھے دل کا رنگین ہے افسانہ
دل دکھے روئے ہیں شاید اس جگہ اے کوئے دوستخاک کا اتنا چمک جانا ذرا دشوار تھا
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سواراحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پر رونقوہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے
دکھ اپنا اگر ہم کو بتانا نہیں آتاتم کو بھی تو اندازہ لگانا نہیں آتا
کبھی تو چونک کے دیکھے کوئی ہماری طرفکسی کی آنکھ میں ہم کو بھی انتظار دکھے
وفا تم سے کریں گے دکھ سہیں گے ناز اٹھائیں گےجسے آتا ہے دل دینا اسے ہر کام آتا ہے
آج تو دل کے درد پر ہنس کردرد کا دل دکھا دیا میں نے
تو نیا ہے تو دکھا صبح نئی شام نئیورنہ ان آنکھوں نے دیکھے ہیں نئے سال کئی
اک فرصت گناہ ملی وہ بھی چار دندیکھے ہیں ہم نے حوصلے پروردگار کے
لڑکیوں کے دکھ عجب ہوتے ہیں سکھ اس سے عجیبہنس رہی ہیں اور کاجل بھیگتا ہے ساتھ ساتھ
وہ راتیں چاند کے ساتھ گئیں وہ باتیں چاند کے ساتھ گئیںاب سکھ کے سپنے کیا دیکھیں جب دکھ کا سورج سر پر ہو
چھوڑنے میں نہیں جاتا اسے دروازے تکلوٹ آتا ہوں کہ اب کون اسے جاتا دیکھے
کچے مکان جتنے تھے بارش میں بہہ گئےورنہ جو میرا دکھ تھا وہ دکھ عمر بھر کا تھا
کیا دکھ ہے سمندر کو بتا بھی نہیں سکتاآنسو کی طرح آنکھ تک آ بھی نہیں سکتا
جن سے مل کر زندگی سے عشق ہو جائے وہ لوگآپ نے شاید نہ دیکھے ہوں مگر ایسے بھی ہیں
کون سی بات ہے جو اس میں نہیںاس کو دیکھے مری نظر سے کوئی
کون بدن سے آگے دیکھے عورت کوسب کی آنکھیں گروی ہیں اس نگری میں
اس سے ملنے کی خوشی بعد میں دکھ دیتی ہےجشن کے بعد کا سناٹا بہت کھلتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books