aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dulaaraa"
سب نے مانا مرنے والا دہشت گرد اور قاتل تھاماں نے پھر بھی قبر پہ اس کی راج دلارا لکھا تھا
یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اس سے مگرجاتے جاتے اس کا وہ مڑ کر دوبارہ دیکھنا
ایک چہرے میں تو ممکن نہیں اتنے چہرےکس سے کرتے جو کوئی عشق دوبارا کرتے
بھر جائیں گے جب زخم تو آؤں گا دوبارامیں ہار گیا جنگ مگر دل نہیں ہارا
عقل کہتی ہے دوبارہ آزمانا جہل ہےدل یہ کہتا ہے فریب دوست کھاتے جائیے
کوئی اشارہ دلاسا نہ کوئی وعدہ مگرجب آئی شام ترا انتظار کرنے لگے
نام ہونٹوں پہ ترا آئے تو راحت سی ملےتو تسلی ہے دلاسہ ہے دعا ہے کیا ہے
سہما سہما ڈرا سا رہتا ہےجانے کیوں جی بھرا سا رہتا ہے
گرمی لگی تو خود سے الگ ہو کے سو گئےسردی لگی تو خود کو دوبارہ پہن لیا
آندھی چلی تو نقش کف پا نہیں ملادل جس سے مل گیا وہ دوبارا نہیں ملا
بڑی حسرت سے انساں بچپنے کو یاد کرتا ہےیہ پھل پک کر دوبارہ چاہتا ہے خام ہو جائے
اک سفر میں کوئی دو بار نہیں لٹ سکتااب دوبارہ تری چاہت نہیں کی جا سکتی
نہ گور سکندر نہ ہے قبر دارامٹے نامیوں کے نشاں کیسے کیسے
یہ سیر ہے کہ دوپٹہ اڑا رہی ہے ہواچھپاتے ہیں جو وہ سینہ کمر نہیں چھپتی
دنیا تو ہم سے ہاتھ ملانے کو آئی تھیہم نے ہی اعتبار دوبارہ نہیں کیا
میں جاتا ہوں دل کو ترے پاس چھوڑےمری یاد تجھ کو دلاتا رہے گا
کون تنہائی کا احساس دلاتا ہے مجھےیہ بھرا شہر بھی تنہا نظر آتا ہے مجھے
جاتے جاتے دیا اس طرح دلاسا اس نےبیچ دریا میں کوئی جیسے کنارہ نکلا
سب ستارے دلاسہ دیتے ہیںچاند راتوں کو چیختا ہے بہت
ابھی سے مت مرے کردار کو مرا ہوا جانترے فسانے میں ذکر آئے گا دوبارا مرا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books