aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "duud-e-sar-e-bazm"
اس نے دیکھا ہے سر بزم ستم گر کی طرحپھول پھینکا بھی مری سمت تو پتھر کی طرح
کوئی ہنگامہ سر بزم اٹھایا جائےکچھ کیا جائے چراغوں کو بجھایا جائے
جب ترا قامت شعلہ نما پہنچا سر بزمسارے ہی شیخ کھڑے ہو گئے ایمان بکف
مری ہنسی کو سر بزم سہہ لیا اس نےپھر اس کے بعد اکیلے میں انتقام لیا
حق بات سر بزم بھی کہنے میں تأملحق بات سر دار کہو سوچتے کیا ہو
سر بزم مجھ کو اٹھا دیا مجھے مار مار لٹا دیامجھے مارتا کوئی اور ہے ولے ہانپتا کوئی اور ہے
میں ایک شمع سر رہ گزار ہوں اجملؔنہ جانے کس لئے مجھ کو بجھانا چاہتا ہے
کھاویں گے ٹانکے زخم سر و رو پر اے طبیبپر زخم دل تو ہم سے سلایا نہ جائے گا
وہی قطرہ جو کبھی کنج سر چشم میں تھااب جو پھیلا ہے تو سیلاب ہوا جاتا ہے
اے پرندو آن کر بیٹھو سر شاخ عزاہم درختوں کو شعور مرثیہ خوانی بھی ہے
حلقۂ دل سے نہ نکلو کہ سر کوچۂ خاکعیش جتنے ہیں اسی کنج کم آثار میں ہیں
نقاش ازل نے تو سر کاغذ باد آہکیا خاک لکھا عمر کی تعمیر کا نقشہ
دل دھڑکتا ہے سر راہ خیالاب یہ آواز جہاں تک پہنچے
لائے گئے پہلے تو سر دشت اجازتمارے گئے پھر وادئ انکار میں ہم لوگ
جو شیخ ہے چاہے ہے سر رشتۂ اسلامقائم رہے تسبیح کا اک تار نہ ٹوٹے
اک تعارف تو ضروری ہے سر راہ جنوںدشت والے نئے برباد کو کب جانتے ہیں
آج بھی زخم ہی کھلتے ہیں سر شاخ نہالنخل خواہش پہ وہی بے ثمری رہنا تھی
تنہا کھڑا ہوں میں بھی سر کربلائے عصراور سوچتا ہوں میرے طرفدار کیا ہوئے
تو ہے معنی پردۂ الفاظ سے باہر تو آایسے پس منظر میں کیا رہنا سر منظر تو آ
ایک دن غرق نہ کر دے تجھے یہ سیل وجوددیکھ ہو جائے نہ پانی کہیں سر سے اونچا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books