aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "duurii"
ہم تم میں کل دوری بھی ہو سکتی ہےوجہ کوئی مجبوری بھی ہو سکتی ہے
خموشی سے ادا ہو رسم دوریکوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم
بہت عجیب ہے یہ قربتوں کی دوری بھیوہ میرے ساتھ رہا اور مجھے کبھی نہ ملا
محبت کا تقاضہ ہے ذرا دوری رکھی جائےبہت نزدیکیاں اکثر بڑی تکلیف دیتی ہیں
کیسی بپتا پال رکھی ہے قربت کی اور دوری کیخوشبو مار رہی ہے مجھ کو اپنی ہی کستوری کی
مر مر کے اگر شام تو رو رو کے سحر کییوں زندگی ہم نے تری دوری میں بسر کی
دوری ہوئی تو اس کے قریں اور ہم ہوئےیہ کیسے فاصلے تھے جو بڑھنے سے کم ہوئے
آؤ گلے مل کر یہ دیکھیںاب ہم میں کتنی دوری ہے
یہ ایک لمحے کی دوری بہت ہے میرے لیےتمام عمر ترا انتظار کرنے کو
ہر قدم دورئ منزل ہے نمایاں مجھ سےمیری رفتار سے بھاگے ہے بیاباں مجھ سے
پاس ہمارے آکر تم بیگانہ سے کیوں ہوچاہو تو ہم پھر کچھ دوری پر چھوڑ آئیں تمہیں
منزل پہ نظر آئی بہت دورئ منزلبے ساختہ آنے لگے سب راہنما یاد
کل رات جگاتی رہی اک خواب کی دوریاور نیند بچھاتی رہی بستر مرے آگے
چاہیں ہیں یہ ہم بھی کہ رہے پاک محبتپر جس میں یہ دوری ہو وہ کیا خاک محبت
تیری دوری بھی ہے مشکل تری قربت بھی محالکس قدر تو نے مری جان ستایا ہے مجھے
دل اور دنیا دونوں کو خوش رکھنے میںاپنے آپ سے دوری تو ہو جاتی ہے
قرب ہی کم ہے نہ دوری ہی زیادہ لیکنآج وہ ربط کا احساس کہاں ہے کہ جو تھا
کعبے میں جاں بہ لب تھے ہم دوریٔ بتاں سےآئے ہیں پھر کے یارو اب کے خدا کے ہاں سے
ہم ایک شہر میں تھے اک ندی کی دوری پراور اس ندی میں کوئی اور وقت بہتا تھا
ہاتھ بھر دوری پہ ہے قسمت کی چابی آپ کیایک چھوٹا سا قدم اور کامیابی آپ کی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books