aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "e'tiraaf-e-jazba-e-shauq"
جذبۂ بے اختیار شوق دیکھا چاہئےسینۂ شمشیر سے باہر ہے دم شمشیر کا
المدد اے جذبہ ذوق محبت المددعشق نے آواز دی بے اختیارانہ مجھے
اے جذبۂ دل گر میں چاہوں ہر چیز مقابل آ جائےمنزل کے لیے دو گام چلوں اور سامنے منزل آ جائے
وہ بلاتے تو ہیں مجھ کو مگر اے جذبۂ دلشوق اتنا بھی نہ بڑھ جائے کہ جائے نہ بنے
رہ گزار معرفت تک ہو رسائی یا نہ ہوجذبۂ پر شوق کی وارفتگی کچھ کم نہیں
داستان شوق کتنی بار دہرائی گئیسننے والوں میں توجہ کی کمی پائی گئی
جہاں میں ہو گئی نا حق تری جفا بد نامکچھ اہل شوق کو دار و رسن سے پیار بھی ہے
بیزار ہیں جو جذبہ سےوہ لوگ کسی سے بھی محبت نہیں کرتے
کام آخر جذبۂ بے اختیار آ ہی گیادل کچھ اس صورت سے تڑپا ان کو پیار آ ہی گیا
محو دید چمن شوق ہے پھر دیدۂ شوقگل شاداب وہی بلبل شیدا ہے وہی
کیا اثر تھا جذبۂ خاموش میںخود وہ کھچ کر آ گئے آغوش میں
لذت سجدۂ ہائے شوق نہ پوچھہائے وہ اتصال ناز و نیاز
دیدنی ہے یہ سراسیمگئ دیدۂ شوقکہ ترے در پہ کھڑے ہیں ترا در یاد نہیں
مسافران رہ شوق سست گام ہو کیوںقدم بڑھائے ہوئے ہاں قدم بڑھائے ہوئے
جذبۂ عشق چاہئے صوفیجو ہے افسردہ اہل حال نہیں
جذبۂ عشق سلامت ہے تو انشا اللہکچے دھاگے سے چلے آئیں گے سرکار بندھے
خدایا جذبۂ دل کی مگر تاثیر الٹی ہےکہ جتنا کھینچتا ہوں اور کھنچتا جائے ہے مجھ سے
یہ جذبۂ طلب تو مرا مر نہ جائے گاتم بھی اگر ملوگے تو جی بھر نہ جائے گا
غلط ہے جذبۂ دل پر نہیں کوئی الزامخوشی ملی نہ ہمیں جب تو غم کی خو کر لی
کیا کرشمہ ہے مرے جذبۂ آزادی کاتھی جو دیوار کبھی اب ہے وہ در کی صورت
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books