aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ehsaas-e-talKH"
زندگی کا دیا ہوا چہرا عشق دریا میں دھو کے آئے ہیںفرحت اللہؔ خاں گئے تھے وہاں فرحتؔ احساس ہو کے آئے ہیں
تشنہ لبی رہین مے تلخ ہے تو کیاشیرینیٔ حیات کی لذت کہاں سے لائیں
آنکھوں میں جل رہے تھے دیئے اعتبار کےاحساس ظلمت شب ہجراں نہیں رہا
یہ خود فریبئ احساس آرزو تو نہیںتری تلاش کہیں اپنی جستجو تو نہیں
مجھ کو احساس رنگ و بو نہ ہوایوں بھی اکثر بہار آئی ہے
وہ کہاں اور حرف تلخ کہاںتم نے کی ہوگی اشتعال کی بات
تمام عمر جسے آب تلخ سے سینچااب اس شجر کا کوئی پھل کہاں سے میٹھا ہو
احساس تیرگی تھا اسے روشنی کے بعداس خوف سے چراغ کی لو کانپتی رہی
وحشت دنیا گزیدہ اب ہیں ذات و کائناتشرح نالہ گریۂ احساس و جاں کیسے کروں
اب تو احساس تمنا بھی نہیںقافلہ دل کا لٹا ہو جیسے
اسی لیے ہمیں احساس جرم ہے شایدابھی ہماری محبت نئی نئی ہے نا
اور احساس جہالت بڑھ گیاکس قدر پڑھ لکھ کے جاہل ہو گئے
رہنا تم چاہے جہاں خبروں میں آتے رہناہم کو احساس جدائی سے بچاتے رہنا
احساس جرم جان کا دشمن ہے جعفریؔہے جسم تار تار سزا کے بغیر بھی
تجھ آنکھ سے جھلکتا تھا احساس زندگیمیں دیکھتا رہا ہوں تجھے خاکدان سے
بے خودی میں شان خودداری بھی ہےخواب میں احساس بیداری بھی ہے
نیند ٹوٹی ہے تو احساس زیاں بھی جاگادھوپ دیوار سے آنگن میں اتر آئی ہے
کھینچ لایا تجھے احساس محبت مجھ تکہم سفر ہونے کا تیرا بھی ارادہ کب تھا
وہ آدمی ہے تو احساس جرم کافی ہےوہ سنگ ہے تو اسے سنگسار کیا کرنا
زندگانی میں سبھی رنگ تھے محرومی کےتجھ کو دیکھا تو میں احساس زیاں سے نکلا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books