aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ejaaz"
ابھی سے پاؤں کے چھالے نہ دیکھوابھی یارو سفر کی ابتدا ہے
مری اپنی اور اس کی آرزو میں فرق یہ تھامجھے بس وہ اسے سارا زمانہ چاہئے تھا
قبروں میں نہیں ہم کو کتابوں میں اتاروہم لوگ محبت کی کہانی میں مریں ہیں
جیسے کوئی روتا ہے گلے پیار سے لگ کرکل رات میں رویا تری دیوار سے لگ کر
میں اس کے عیب اس کو بتاتا بھی کس طرحوہ شخص آج تک مجھے تنہا نہیں ملا
بہتی ہوئی آنکھوں کی روانی میں مرے ہیںکچھ خواب مرے عین جوانی میں مرے ہیں
کچھ نہ کہنے سے بھی چھن جاتا ہے اعجاز سخنظلم سہنے سے بھی ظالم کی مدد ہوتی ہے
جیسا موڈ ہو ویسا منظر ہوتا ہےموسم تو انسان کے اندر ہوتا ہے
آپ آئے ہیں حال پوچھا ہےہم نے ایسے بھی خواب دیکھے ہیں
زندگی دی حساب سے اس نےاور غم بے حساب لکھا ہے
تالاب تو برسات میں ہو جاتے ہیں کم ظرفباہر کبھی آپے سے سمندر نہیں ہوتا
یہ جو ہم لوگ ہیں احساس میں جلتے ہوئے لوگہم زمیں زاد نہ ہوتے تو ستارے ہوتے
اچھی خاصی رسوائی کا سبب ہوتی ہےدوسری عورت پہلی جیسی کب ہوتی ہے
ہر ملاقات کا انجام جدائی تھا اگرپھر یہ ہنگامہ ملاقات سے پہلے کیا تھا
راہ رو بچ کے چل درختوں سےدھوپ دشمن نہیں ہے سائے ہیں
فطرت کے تقاضے کبھی بدلے نہیں جاتےخوشبو ہے اگر وہ تو بکھرنا ہی پڑے گا
مل رہی ہے مجھے ناکردہ گناہوں کی سزامیرے مالک مرے سجدے مجھے واپس کر دے
ہزاروں سال کی تھی آگ مجھ میںرگڑنے تک میں اک پتھر رہا تھا
کیا جانیں ان کی چال میں اعجاز ہے کہ سحروہ بھی انہیں سے مل گئے جو تھے ہمارے لوگ
مجھے اس خواب نے اک عرصہ تک بے تاب رکھا ہےاک اونچی چھت ہے اور چھت پر کوئی مہتاب رکھا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books