aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "faaruuqii"
نہ پوچھو حسن کی تعریف ہم سےمحبت جس سے ہو بس وہ حسیں ہے
مجھے خبر تھی مرا انتظار گھر میں رہایہ حادثہ تھا کہ میں عمر بھر سفر میں رہا
مدت ہوئی اک شخص نے دل توڑ دیا تھااس واسطے اپنوں سے محبت نہیں کرتے
یہ کیا طلسم ہے کیوں رات بھر سسکتا ہوںوہ کون ہے جو دیوں میں جلا رہا ہے مجھے
اک یاد کی موجودگی سہہ بھی نہیں سکتےیہ بات کسی اور سے کہہ بھی نہیں سکتے
اب گھر بھی نہیں گھر کی تمنا بھی نہیں ہےمدت ہوئی سوچا تھا کہ گھر جائیں گے اک دن
مجھ کو مری شکست کی دوہری سزا ملیتجھ سے بچھڑ کے زندگی دنیا سے جا ملی
آگہی کرب وفا صبر تمنا احساسمیرے ہی سینے میں اترے ہیں یہ خنجر سارے
مجھ میں سات سمندر شور مچاتے ہیںایک خیال نے دہشت پھیلا رکھی ہے
خدا کے واسطے موقع نہ دے شکایت کاکہ دوستی کی طرح دشمنی نبھایا کر
وہی آنکھوں میں اور آنکھوں سے پوشیدہ بھی رہتا ہےمری یادوں میں اک بھولا ہوا چہرا بھی رہتا ہے
ناموں کا اک ہجوم سہی میرے آس پاسدل سن کے ایک نام دھڑکتا ضرور ہے
میں نے چاہا تھا کہ اشکوں کا تماشا دیکھوںاور آنکھوں کا خزانہ تھا کہ خالی نکلا
تمام جسم کی عریانیاں تھیں آنکھوں میںوہ میری روح میں اترا حجاب پہنے ہوئے
پیاس بڑھتی جا رہی ہے بہتا دریا دیکھ کربھاگتی جاتی ہیں لہریں یہ تماشا دیکھ کر
جدائی سے زیادہ جان لیوامحبت میں محبت کی کمی ہے
محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کااسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے
راستہ دے کہ محبت میں بدن شامل ہےمیں فقط روح نہیں ہوں مجھے ہلکا نہ سمجھ
میں کھل نہیں سکا کہ مجھے نم نہیں ملاساقی مرے مزاج کا موسم نہیں ملا
وقت کے قدرداں کی نظروں میںزندگی مختصر نہیں ہوتی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books