aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "faizaan"
اللہ اگر توفیق نہ دے انسان کے بس کا کام نہیںفیضان محبت عام سہی عرفان محبت عام نہیں
بہت قدیم نہیں کل کا واقعہ ہے یہمیں اس زمین پہ اترا تھا تیری ذات کے ساتھ
بس یہی سوچ کے رہتا ہوں میں زندہ اس میںیہ محبت ہے کوئی مر نہیں سکتا اس میں
میں اپنی خوشیاں اکیلے منایا کرتا ہوںیہی وہ غم ہے جو تجھ سے چھپا ہوا ہے مرا
وہ کیا خوشی تھی جو دل میں بحال رہتی تھیمگر وجہ نہیں بنتی تھی مسکرانے کی
جہاں فیضان آبادی بہت ہےوہاں پر بھی گھنے جنگل رہے تھے
تیرا بوسہ ایسا پیالہ ہے جس میں سےپانی پینے والا پیاسا رہ جائے گا
میں اس کو خواب میں کچھ ایسے دیکھا کرتا تھاتمام رات وہ سوتے میں مسکراتی تھی
جس پری پر مر مٹے تھے وہ پری زادی نہ تھیبعد میں جانا کہ اس کے دونوں پر ہوتے تھے ہم
خلا میں گروی رکھا اپنے سارے خوابوں کواور اس زمین پہ چھوٹا سا گھر لیا میں نے
تیری ہی سیر کے لیے آتا رہوں گا بار بارتیرا تھا سات دن کا شوق میری ہے عمر بھر کی سیر
فکر کی دنیا میں کولمبس بنا پھرتا ہوں میںعلم کی پہنائی کا کتنا بڑا فیضان ہے
زندگی تو نے مجھے قبر سے کم دی ہے زمیںپاؤں پھیلاؤں تو دیوار میں سر لگتا ہے
ہزار شمع فروزاں ہو روشنی کے لیےنظر نہیں تو اندھیرا ہے آدمی کے لیے
کتابوں سے نکل کر تتلیاں غزلیں سناتی ہیںٹفن رکھتی ہے میری ماں تو بستہ مسکراتا ہے
چہرے پہ مرے زلف کو پھیلاؤ کسی دنکیا روز گرجتے ہو برس جاؤ کسی دن
مجھ میں سات سمندر شور مچاتے ہیںایک خیال نے دہشت پھیلا رکھی ہے
آکاش کی حسین فضاؤں میں کھو گیامیں اس قدر اڑا کہ خلاؤں میں کھو گیا
یہ تنہا رات یہ گہری فضائیںاسے ڈھونڈیں کہ اس کو بھول جائیں
اک بوند زہر کے لیے پھیلا رہے ہو ہاتھدیکھو کبھی خود اپنے بدن کو نچوڑ کے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books