aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "fanaa-e-ishq"
اس جہاں میں نہیں کوئی اہل وفااے فناؔ اس جہاں سے کنارا کرو
آغاز تو اچھا تھا فناؔ دن بھی بھلے تھےپھر راس مجھے عشق کا انجام نہ آیا
اے فناؔ میری میت پہ کہتے ہیں وہآپ نے اپنا وعدہ وفا کر دیا
اس طرح رہبر نے لوٹا کارواںاے فناؔ رہزن کو بھی صدمہ ہوا
اے مقلد بو الہوس ہم سے نہ کر دعوائے عشقداغ لالہ کی طرح رکھتے ہیں مادر زاد ہم
زندگی نام ہے اک جہد مسلسل کا فناؔراہرو اور بھی تھک جاتا ہے آرام کے بعد
قید غم حیات بھی کیا چیز ہے فناؔراہ فرار مل نہ سکی عمر بھر پھرے
تو کچھ تو مرے ضبط محبت کا صلہ دےہنگام فناؔ دیدۂ پر نم کی طرح آ
عشقؔ روشن تھا وہاں دیدۂ آہو سے چراغمیں جو یک رات گیا قیس کے کاشانے میں
وحشت دل کے خریدار بھی ناپید ہوئےکون اب عشق کے بازار میں کھولے گا دکاں
تھا جس پہ ناز کبھی اب وہ آرزو نہ رہینیاز عشق کی پہلی سی آبرو نہ رہی
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
دیکھنے والے یہ کہتے ہیں کتاب دہر میںتو سراپا حسن کا نقشہ ہے میں تصویر عشق
تو جو تلوار سے نہلائے لہو میں مجھ کوغسل صحت ہوا بھی عشق کی بیماری سے
یہ دل کب عشق کے قابل رہا ہےکہاں اس کو دماغ و دل رہا ہے
بعد فنا بھی ہے مرض عشق کا اثردیکھو کہ رنگ زرد ہے میرے غبار کا
فانیٔ عشق کوں تحقیق کہ ہستی ہے کفردم بدم زیست نیں میری مجھے زنار دیا
یہ فن عشق ہے آوے اسے طینت میں جس کی ہوتو زاہد پیر نابالغ ہے بے تہہ تجھ کو کیا آوے
راہ دور عشق میں روتا ہے کیاآگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا
دنیائے حسن و عشق میں کس کا ظہور تھاہر آنکھ برق پاش تھی ہر ذرہ طور تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books