aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "faraamosh"
اب کر کے فراموش تو ناشاد کرو گےپر ہم جو نہ ہوں گے تو بہت یاد کرو گے
اک خواب ہی تو تھا جو فراموش ہو گیااک یاد ہی تو تھی جو بھلا دی گئی تو کیا
برسوں ہوئے نہ تم نے کیا بھول کر بھی یادوعدے کی طرح ہم بھی فراموش ہو گئے
وابستہ میری یاد سے کچھ تلخیاں بھی تھیںاچھا کیا کہ مجھ کو فراموش کر دیا
یہ الگ بات ہے ساقی کہ مجھے ہوش نہیںہوش اتنا ہے کہ میں تجھ سے فراموش نہیں
رکھ دیا وقت نے آئینہ بنا کر مجھ کورو بہ رو ہوتے ہوئے بھی میں فراموش رہا
مے پلا ایسی کہ ساقی نہ رہے ہوش مجھےایک ساغر سے دو عالم ہوں فراموش مجھے
ان کی جفاؤں پر بھی وفا کا ہوا گماںاپنی وفاؤں کو بھی فراموش کر دیا
ہم فراموش کی فراموشیاور تم یاد عمر بھر بھولے
کس قدر دل سے فراموش کیا عاشق کونہ کبھی آپ کو بھولے سے بھی میں یاد آیا
سوتے میں وہ جو مجھ سے ہم آغوش ہو گئےجتنے گلے تھے خواب فراموش ہو گئے
لذت کا زہر وقت سحر چھوڑ کر کوئیشب کے تمام رشتے فراموش کر گیا
یہ جو میں تجھ کو ہم آغوش کئے رہتا ہوںجانے کس کس کو فراموش کئے رہتا ہوں
محراب عبادت خم ابرو ہے بتوں کاکر بیٹھے ہیں کعبے کو مسلمان فراموش
آتا ہے تو آ وعدہ فراموش وگرنہہر روز کا یہ لیت و لعل جائے تو اچھا
پھر کیا ہے جو یہ رات ڈھلی جاتی ہے آخروہ وعدہ فراموش ہو ایسا بھی نہیں ہے
یہ جو میں تجھ کو ہم آغوش کیے رہتا ہوںجانے کس کس کو فراموش کیے رہتا ہوں
دنیا پہ اپنے علم کی پرچھائیاں نہ ڈالاے روشنی فروش اندھیرا نہ کر ابھی
ہچکیاں آتی ہیں پر لیتے نہیں وہ میرا نامدیکھنا ان کی فراموشی کو میری یاد کو
طلسم خواب زلیخا و دام بردہ فروشہزار طرح کے قصے سفر میں ہوتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books