aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "faraavaa.n"
میں ایک پل کے رنج فراواں میں کھو گیامرجھا گئے زمانے مرے انتظار میں
دکھا دوں گا تماشا دی اگر فرصت زمانے نےتماشائے فراواں کو فراواں کر کے چھوڑوں گا
ہزار شمع فروزاں ہو روشنی کے لیےنظر نہیں تو اندھیرا ہے آدمی کے لیے
ان میں لہو جلا ہو ہمارا کہ جان و دلمحفل میں کچھ چراغ فروزاں ہوئے تو ہیں
بجھتے ہوئے چراغ فروزاں کریں گے ہمتم آؤگے تو جشن چراغاں کریں گے ہم
گھر رہیے کہ باہر ہے اک رقص بلاؤں کااس موسم وحشت میں نادان نکلتے ہیں
یہ جو حاصل ہمیں ہر شے کی فراوانی ہےیہ بھی تو اپنی جگہ ایک پریشانی ہے
اب اس مقام پہ ہے موسموں کا سرد مزاجکہ دل سلگنے لگے اور دماغ جلنے لگے
جس کی خاطر سبھی رشتوں سے ہوا تھا منکراب سنا ہے کہ وہی شخص خفا ہے مجھ سے
ہے میری آنکھوں میں عکس نوشتہ دیوارسمجھ سکو تو مرا نطق بے زباں لے لو
تو فراہم نہ ہو مجھ کو یہ ہے مرضی تیریتجھ کو جب چاہوں بلا لوں یہ اجازت مجھے دے
جوانو نذر دے دو اپنے خون دل کا ہر قطرہلکھا جائے گا ہندوستان کو فرمان آزادی
کتابوں سے نہ دانش کی فراوانی سے آیا ہےسلیقہ زندگی کا دل کی نادانی سے آیا ہے
بیٹھا ہے جو کہ سایۂ دیوار یار میںفرماں رواۓ کشور ہندوستان ہے
چراغ زندگی ہوگا فروزاں ہم نہیں ہوں گےچمن میں آئے گی فصل بہاراں ہم نہیں ہوں گے
مثال یہ مری کوشش کی ہے کہ مرغ اسیرکرے قفس میں فراہم خس آشیاں کے لیے
حوصلہ سب نے بڑھایا ہے مرے منصف کاتم بھی انعام کوئی میری سزا پر لکھ دو
اب مجھ سے سنبھلتی نہیں یہ درد کی سوغاتلے تجھ کو مبارک ہو سنبھال اپنی یہ دنیا
اب یہ سمجھے کہ اندھیرا بھی ضروری شے ہےبجھ گئیں آنکھیں اجالوں کی فراوانی سے
کن شہیدوں کے لہو کے یہ فروزاں ہیں چراغروشنی سی جو ہے زنداں کے ہر اک روزن میں
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books