aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "fareb"
ترے وعدوں پہ کہاں تک مرا دل فریب کھائےکوئی ایسا کر بہانہ مری آس ٹوٹ جائے
دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیاتجھ سے بھی دل فریب ہیں غم روزگار کے
عقل کہتی ہے دوبارہ آزمانا جہل ہےدل یہ کہتا ہے فریب دوست کھاتے جائیے
آدمی جان کے کھاتا ہے محبت میں فریبخود فریبی ہی محبت کا صلہ ہو جیسے
ہر اک شکست تمنا پہ مسکراتے ہیںوہ کیا کریں جو مسلسل فریب کھاتے ہیں
سمجھا لیا فریب سے مجھ کو تو آپ نےدل سے تو پوچھ لیجیے کیوں بے قرار ہے
بچے فریب کھا کے چٹائی پہ سو گئےاک ماں ابالتی رہی پتھر تمام رات
اے مجھ کو فریب دینے والےمیں تجھ پہ یقین کر چکا ہوں
بڑے وثوق سے دنیا فریب دیتی رہیبڑے خلوص سے ہم اعتبار کرتے رہے
کہتے نہیں ہیں حال کسی راز داں سے ہمواقف ہوئے ہیں جب سے فریب جہاں سے ہم
آیا نہ ایک بار عیادت کو تو مسیحسو بار میں فریب سے بیمار ہو چکا
ہائے وہ زندگی فریب آنکھیںتو نے کیا سوچا میں نے کیا سمجھا
فریب ساقئ محفل نہ پوچھئے مجروحؔشراب ایک ہے بدلے ہوئے ہیں پیمانے
ہر دل فریب چیز نظر کا غبار ہےآنکھیں حسین ہوں تو خزاں بھی بہار ہے
کیا کیا فریب دل کو دئیے اضطراب میںان کی طرف سے آپ لکھے خط جواب میں
فریب جلوہ کہاں تک بروئے کار رہےنقاب اٹھاؤ کہ کچھ دن ذرا بہار رہے
بہ قدر پیمانۂ تخیل سرور ہر دل میں ہے خودی کااگر نہ ہو یہ فریب پیہم تو دم نکل جائے آدمی کا
دنیا ہمیں فریب پہ دیتی رہی فریبہم دیکھتے رہے نگہ اعتبار سے
فریب کھانے کو پیشہ بنا لیا ہم نےجب ایک بار وفا کا فریب کھا بیٹھے
ہستی کے مت فریب میں آ جائیو اسدؔعالم تمام حلقۂ دام خیال ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books