aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "fareb-e-nigaah-o-dil"
نگاہ و دل کے پاس ہو وہ میرا آشنا رہےہوس ہے یا کہ عشق ہے یہ کون سوچتا رہے
نگاہ و دل سے گزری داستاں تک بات جا پہنچیمرے ہونٹوں سے نکلی اور کہاں تک بات جا پہنچی
نگاہ و دل میں وہی کربلا کا منظر تھامیں تشنہ لب تھی مرے سامنے سمندر تھا
جذب نگاہ شعبدہ گر دیکھتے رہےدنیا انہیں کی تھی وہ جدھر دیکھے رہے
اے نگاہ مست اس کا نام ہے کیف سرورآج تو نے دیکھ کر میری طرف دیکھا مجھے
بچ گیا تیر نگاہ یار سےواقعی آئینہ ہے فولاد کا
دونوں ہوں کیسے ایک جا مہدیؔ سرور و سوز دلبرق نگاہ ناز نے گر کے بتا دیا کہ یوں
وحشت دل کے خریدار بھی ناپید ہوئےکون اب عشق کے بازار میں کھولے گا دکاں
دیدہ و دل نے درد کی اپنے بات بھی کی تو کس سے کیوہ تو درد کا بانی ٹھہرا وہ کیا درد بٹائے گا
اس شہر میں تو کچھ نہیں رسوائی کے سوااے دلؔ یہ عشق لے کے کدھر آ گیا تجھے
اک عمر بھٹکتے ہوئے گزری ہے جنوں میںاب کون فریب نگہ یار میں آئے
نگاہ لطف و عنایت سے فیضیاب کیامجھے حضور نے ذرے سے آفتاب کیا
اشک جو آنکھ سے نکلتا ہےحدت غم سے دل پگھلتا ہے
آرزو لطف طلب عشق سراسر ناکاممبتلا زندگی دل انہیں اوہام میں ہے
آ گئے دل میں وسوسے کتنےوقت جب اعتبار کا آیا
جب کبھی دیکھا ہے اے زیدیؔ نگاہ غور سےہر حقیقت میں ملے ہیں چند افسانے مجھے
زخم شمشیر نگہ حیف کہ اچھا نہ ہواکرنے کو اس کی دوا ڈاکٹر انگریز آیا
کل بزم میں سب پر نگہ لطف و کرم تھیاک میری طرف تو نے ستم گار نہ دیکھا
وہ بلاتے تو ہیں مجھ کو مگر اے جذبۂ دلشوق اتنا بھی نہ بڑھ جائے کہ جائے نہ بنے
درد دل اور جان لیوا پرسشیںایک بیماری کی سو بیماریاں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books