aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "fariyaad-ras"
نہ کوئی رنج کا لمحہ کسی کے پاس آئےخدا کرے کہ نیا سال سب کو راس آئے
بیدارؔ راہ عشق کسی سے نہ طے ہوئیصحرا میں قیس کوہ میں فرہاد رہ گیا
ہم بھی کسی شیریں کے لیے خانہ بدر تھےفرہاد رہ عشق میں تنہا تو نہ نکلا
جو دور رہ کے اڑاتا رہا مذاق مراقریب آیا تو رویا گلے لگا کے مجھے
میں جس میں رہ نہ سکا جی حضوریوں کے سببیہ آدمی ہے اسی کامیاب موسم کا
دن کٹا فریاد سے اور رات زاری سے کٹیعمر کٹنے کو کٹی پر کتنی خواری سے کٹی
کتنی فریادیں لبوں پر رک گئیںکتنے اشک آہوں میں ڈھل کر رہ گئے
اے پری زاد جو تو رقص کرے مستی میںدانۂ تاک ہر اک پاؤں میں گھنگھرو ہو جائے
سوداؔ تری فریاد سے آنکھوں میں کٹی راتآئی ہے سحر ہونے کو تک تو کہیں مر بھی
شب جمال سلامت رہیں ترے پری زادجنہیں میں خواب سناتا ہوں رقص کرتا ہوں
صبح ہوتی ہے تو دفتر میں بدل جاتا ہےیہ مکاں رات کو پھر گھر میں بدل جاتا ہے
آج پھر دب گئیں درد کی سسکیاںآج پھر گونجتا قہقہہ رہ گیا
اب تیری داد نہ فریاد کیا کرتا ہوںرات دن چپکے پڑا یاد کیا کرتا ہوں
رات سے ایک سوچ میں گم ہوںکس بہانے تجھے کہوں آ جا
میں سسکتا رہ گیا اور مر گئے فرہاد و قیسکیا انہی دونوں کے حصے میں قضا تھی میں نہ تھا
راہ الفت میں ملاقات ہوئی کس کس سےدشت میں قیس ملا کوہ میں فرہاد مجھے
نقش قدم ہیں راہ میں فرہاد و قیس کےاے عشق کھینچ کر مجھے لایا ادھر کہاں
لیلیٰ ہے نہ مجنوں ہے نہ شیریں ہے نہ فرہاداب رہ گئے ہیں عاشق و معشوق میں ہم آپ
سجدے کا سبب جان کے شیریں ہے پریشاںفرہاد نے کہہ ڈالا کے رب ڈھونڈ رہا ہوں
مری داستاں بھی عجیب ہے وہ قدم قدم مرے ساتھ تھاجسے راز دل نہ بتا سکا جسے داغ دل نہ دکھا سکا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books