aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "farq"
محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کااسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے
غم اور خوشی میں فرق نہ محسوس ہو جہاںمیں دل کو اس مقام پہ لاتا چلا گیا
مری اپنی اور اس کی آرزو میں فرق یہ تھامجھے بس وہ اسے سارا زمانہ چاہئے تھا
حقیقی اور مجازی شاعری میں فرق یہ پایاکہ وہ جامے سے باہر ہے یہ پاجامے سے باہر ہے
باقی رہے نہ فرق زمین آسمان میںاپنا قدم اٹھا لیں اگر درمیاں سے ہم
ہندی میں اور اردو میں فرق ہے تو اتناوہ خواب دیکھتے ہیں ہم دیکھتے ہیں سپنا
تفریق حسن و عشق کے انداز میں نہ ہولفظوں میں فرق ہو مگر آواز میں نہ ہو
ان میں کیا فرق ہے اب اس کا بھی احساس نہیںدرد اور دل کا ذرا دیکھیے یکساں ہونا
دل ہے کس کا جس میں ارماں آپ کا رہتا نہیںفرق اتنا ہے کہ سب کہتے ہیں میں کہتا نہیں
میں بتاؤں فرق ناصح جو ہے مجھ میں اور تجھ میںمری زندگی تلاطم تری زندگی کنارا
تمہارے بعد بڑا فرق آ گیا ہم میںتمہارے بعد کسی پہ خفا نہیں ہوئے ہم
محسوس بھی ہو جائے تو ہوتا نہیں بیاںنازک سا ہے جو فرق گناہ و ثواب میں
جلوہ و دل میں فرق نہیں جلوے کو ہی اب دل کہتے ہیںیعنی عشق کی ہستی کا آغاز تو ہے انجام نہیں
بچا لیا تری خوشبو کے فرق نے ورنہمیں تیرے وہم میں تجھ سے لپٹنے والا تھا
برے بھلے میں فرق ہے یہ جانتے ہیں سب مگرہے کون نیک کون بد نظر نظر کی بات ہے
اب بھی وہی دن رات ہیں لیکن فرق یہ ہےپہلے بولا کرتے تھے اب سنتے ہیں
تمہاری خوش نصیبی ہے کہ تم سمجھے نہیں اب تکاکیلے پن میں اور تنہائی میں جو فرق ہوتا ہے
ابھی فرق ہے آدمی آدمی میںابھی دور ہے آدمی آدمی سے
کفر اور اسلام میں دیکھا تو نازک فرق تھادیر میں جو پاک تھا کعبے میں وہ ناپاک تھا
محبت اور عبادت میں فرق تو ہے ناںسو چھین لی ہے تری دوستی محبت نے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books