aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "farsh-e-KHaak"
حقارت کی نگاہوں سے نہ فرش خاک کو دیکھوامیروں کا فقیروں کا یہی آخر کو بستر ہے
سر کے نیچے اینٹ رکھ کر عمر بھر سویا ہے توآخری بستر بھی عامرؔ تیرا فرش خاک تھا
خاک شبلیؔ سے خمیر اپنا بھی اٹھا ہے فضاؔنام اردو کا ہوا ہے اسی گھر سے اونچا
زاہد سنبھل غرور خدا کو نہیں پسندفرش زمیں پہ پاؤں دماغ آسمان پر
کس طرح کر دیا دل نازک کو چور چوراس واقعہ کی خاک ہے پتھر کو اطلاع
مجھے جب مار ہی ڈالا تو اب دونوں برابر ہیںاڑاؤ خاک صرصر بن کے یا باد صبا بن کر
کس کا سراغ جلوہ ہے حیرت کو اے خداآئینہ فرش شش جہت انتظار ہے
فرش مے خانہ پہ جلتے چلے جاتے ہیں چراغدیدنی ہے تری آہستہ روی اے ساقی
اف یہ دراز دستئ ارمان مشت خاکمحمل میں گرد پڑتی ہے لیلیٰ کہاں رہے
ابھی چھٹی نہیں جنت کی دھول پاؤں سےہنوز فرش زمیں پر نیا نیا ہوں میں
اک داستان اب بھی سناتے ہیں فرش و باموہ کون تھی جو رقص کے عالم میں مر گئی
نازکی ختم ہے ان پر تو یہ فرماتے ہیںفرش مخمل پہ مرے پاؤں چھلے جاتے ہیں
حضرت ناصح گر آویں دیدہ و دل فرش راہکوئی مجھ کو یہ تو سمجھا دو کہ سمجھائیں گے کیا
حلقۂ دل سے نہ نکلو کہ سر کوچۂ خاکعیش جتنے ہیں اسی کنج کم آثار میں ہیں
کس منزل مراد کی جانب رواں ہیں ہماے رہروان خاک بسر پوچھتے چلو
میں کتاب خاک کھولوں تو کھلےکیا نہیں موجود کیا موجود ہے
سپرد خاک ہی کرنا تھا مجھ کوتو پھر کاہے کو نہلایا گیا ہوں
زلزلے یوں ہی زمینوں پہ نہیں آتے ہیںکوئی بیتاب تہ خاک تڑپتا ہوگا
ذرا دیکھو یہ سرکش ذرۂ خاکفلک کا چاند بنتا جا رہا ہے
اس وہم سے کہ نیند میں آئے نہ کچھ خللاحباب زیر خاک سلا کر چلے گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books