aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "fart-e-junuu.n"
سمجھ تو یہ کہ نہ سمجھے خود اپنا رنگ جنوںمزاج یہ کہ زمانہ مزاج داں ہوتا
اے قیس جنوں پیشہ انشاؔ کو کبھی دیکھاوحشی ہو تو ایسا ہو رسوا ہو تو ایسا ہو
جنوں ہوتا ہے چھا جاتی ہے حیرتکمال عقل اک دیوانہ پن ہے
فرط غم حوادث دوراں کے باوجودجب بھی ترے دیار سے گزرے مچل گئے
اللہ رے فرط شوق اسیری کی شوق میںپہروں اٹھا اٹھا کے سلاسل کو دیکھنا
یہ فرط شوق کہ صورت تری نہیں دیکھیمگر جبیں تری تعظیم کے لئے خم ہے
وہ پڑھیں بھی تو کھلے کیا مرے مکتوب کا حالہے سیہ فرط نگارش سے سراسر کاغذ
شغل مے فرط غم میں کیا کرتےاس میں تھی دخت رز کی رسوائی
کوئی بھوکا جو فرط ضعف سے کچھ لڑکھڑا جائےتو دنیا طنز کستی ہے اسے مد مست کہتی ہے
یار کی فرط نزاکت کا ہوں میں شکر گزاردھیان بھی اس کا مرے دل سے نکلنے نہ دیا
وہی منزلیں وہی دشت و در ترے دل زدوں کے ہیں راہ بروہی آرزو وہی جستجو وہی راہ پر خطر جنوں
اک تعارف تو ضروری ہے سر راہ جنوںدشت والے نئے برباد کو کب جانتے ہیں
خاک صحرائے جنوں نرم ہے ریشم کی طرحآبلہ ہے نہ کوئی آبلہ پا میرے بعد
ملنے کو ہے خموشئ اہل جنوں کی داداٹھنے کو ہے زمیں سے دھواں دیکھتے رہو
کمال جوش جنوں میں رہا میں گرم طوافخدا کا شکر سلامت رہا حرم کا غلاف
یہاں پہ ہنسنا روا ہے رونا ہے بے حیائیسقوط شہر جنوں کا ماتم ذرا الگ ہے
اللہ رے رعب و داب جنوں بھاگتا ہے وہجس کی طرف اٹھا کے نظر دیکھتا ہوں میں
میں اپنے غم خانۂ جنوں میںتمہیں بلانا بھی جانتا ہوں
ہے مرا ضبط جنوں جوش جنوں سے بڑھ کرننگ ہے میرے لیے چاک گریباں ہونا
رہ حیات میں شاید ہی وہ مقام آئےکہ نغمہ ہائے جنوں پر سکوت طاری ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books