aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "fasad"
بہت سکون سے رہتے تھے ہم اندھیرے میںفساد پیدا ہوا روشنی کے آنے سے
جنوں کو ہوش کہاں اہتمام غارت کافساد جو بھی جہاں میں ہوا خرد سے ہوا
افسوس بے شمار سخن ہائے گفتنیخوف فساد خلق سے نا گفتہ رہ گئے
فساد، قتل، تعصب، فریب، مکاریسفید پوشوں کی باتیں ہیں کیا بتاؤں میں
گزرا جہاں سے میں تو کہا ہنس کے یار نےقصہ گیا فساد گیا درد سر گیا
فساد روکنے کم ظرف لوگ پہنچے ہیںگھروں میں رہ گئے روشن ضمیر جتنے تھے
ایسی ہوا بہی کہ ہے چاروں طرف فسادجز سایۂ خدا کہیں دارالاماں نہیں
عروج پر ہے عزیزو فساد کا سورججبھی تو سوکھتی جاتی ہیں پیار کی جھیلیں
سو فساد ایک عشق میں اٹھےبویا اک تخم اگے ہزار درخت
یہ روز روز کا جھگڑا فساد ٹھیک نہیںمیں چاہتا ہوں کہ اب عین شین قاف کروں
گزرا تھا اپنے شہر سے راون فساد کاظالم محبتوں کی کتھائیں بھی لے گیا
قبیلہ وار عداوت کا سلسلہ طارقؔفساد شہر کی صورت میں اب بھی چلتا ہے
لے دے کے اپنے پاس فقط اک نظر تو ہےکیوں دیکھیں زندگی کو کسی کی نظر سے ہم
فقط نگاہ سے ہوتا ہے فیصلہ دل کانہ ہو نگاہ میں شوخی تو دلبری کیا ہے
دل سے نکلے گی نہ مر کر بھی وطن کی الفتمیری مٹی سے بھی خوشبوئے وفا آئے گی
یہ آرزو بھی بڑی چیز ہے مگر ہم دموصال یار فقط آرزو کی بات نہیں
تیرے دامن میں ستارے ہیں تو ہوں گے اے فلکمجھ کو اپنی ماں کی میلی اوڑھنی اچھی لگی
مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوںتب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں
گلشن کی فقط پھولوں سے نہیں کانٹوں سے بھی زینت ہوتی ہےجینے کے لئے اس دنیا میں غم کی بھی ضرورت ہوتی ہے
چمن میں رکھتے ہیں کانٹے بھی اک مقام اے دوستفقط گلوں سے ہی گلشن کی آبرو تو نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books