aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "faurii"
مرے جرم وفا کا فیصلہ کچھ اس طرح ہوگاسزا کا حکم فوری اور سماعت سرسری ہوگی
اکبر دبے نہیں کسی سلطاں کی فوج سےلیکن شہید ہو گئے بیوی کی نوج سے
میں نے تو یونہی راکھ میں پھیری تھیں انگلیاںدیکھا جو غور سے تری تصویر بن گئی
یوں تو اپنوں سا کچھ نہیں اس میںپھر بھی غیروں سے وہ الگ سا ہے
لرزاں ہے کسی خوف سے جو شام کا چہرہآنکھوں میں کوئی خواب پرونے نہیں دیتا
تھا وعدہ شام کا مگر آئے وہ رات کومیں بھی کواڑ کھولنے فوراً نہیں گیا
نہ اتنی تیز چلے سرپھری ہوا سے کہوشجر پہ ایک ہی پتا دکھائی دیتا ہے
اپنوں نے نظر پھیری تو دل تو نے دیا ساتھدنیا میں کوئی دوست مرے کام تو آیا
اس نے مجبور وفا جان کے منہ پھیر لیامجھ سے یہ بھول ہوئی پوچھ لیا کیسے ہو
کل تیری تصویر مکمل کی میں نےفوراً اس پر تتلی آ کر بیٹھ گئی
شام ڈھلے آہٹ کی کرنیں پھوٹی تھیںسورج ڈوب کے میرے گھر میں نکلا تھا
گلوں سے بھی نہ ہوا جو مرا پتا دیتےصبا اڑاتی پھری خاک آشیانے کی
گئی تھی کہہ کے میں لاتی ہوں زلف یار کی بوپھری تو باد صبا کا دماغ بھی نہ ملا
راہ میں ملیے کبھی مجھ سے تو از راہ ستمہونٹ اپنا کاٹ کر فوراً جدا ہو جائیے
وہ کیسی آس تھی ادا جو کو بہ کو لیے پھریوہ کچھ تو تھا جو دل کو آج تک کبھو ملا نہیں
حواس و ہوش کو چھوڑ آپ دل گیا اس پاسجب اہل فوج ہی مل جائیں کیا سپاہ کرے
اٹھانا خود ہی پڑتا ہے تھکا ٹوٹا بدن فخریؔکہ جب تک سانس چلتی ہے کوئی کندھا نہیں دیتا
اے خزاں بھاگ جا چمن سے شتابورنہ فوج بہار آوے ہے
عزت کا ہے نہ اوج نہ نیکی کی موج ہےحملہ ہے اپنی قوم پہ لفظوں کی فوج ہے
پہلے تھا بہت فاصلہ بازار سے گھر کااب ایک ہی کمرے میں ہے بازار بھی گھر بھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books