aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "fazl"
پوجتا ہوں کبھی بت کو کبھی پڑھتا ہوں نمازمیرا مذہب کوئی ہندو نہ مسلماں سمجھا
نہ کر شمار کہ ہر شے گنی نہیں جاتییہ زندگی ہے حسابوں سے جی نہیں جاتی
ہے سخت مشکل میں جان ساقی پلائے آخر کدھر سے پہلےسبھی کی آنکھیں یہ کہہ رہی ہیں ادھر سے پہلے ادھر سے پہلے
جہاں سے ہوں یہاں آیا وہاں جاؤں گا آخر کومرا یہ حال ہے یارو نہ مستقبل نہ ماضی ہوں
خط دیکھ کر مرا مرے قاصد سے یوں کہاکیا گل نہیں ہوا وہ چراغ سحر ہنوز
سنتے ہیں کہ ان راہوں میں مجنوں اور فرہاد لٹےلیکن اب آدھے رستے سے لوٹ کے واپس جائے کون
خداوندا کرم کر فضل کر احوال پر میرےنظر کر آپ پر مت کر نظر افعال پر میرے
اہل ہنر کے دل میں دھڑکتے ہیں سب کے دلسارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے
ہمارے ان کے تعلق کا اب یہ عالم ہےکہ دوستی کا ہے کیا ذکر دشمنی بھی نہیں
کمرے میں آ کے بیٹھ گئی دھوپ میز پربچوں نے کھلکھلا کے مجھے بھی جگا دیا
رات کو خواب بہت دیکھے ہیںآج غم کل سے ذرا ہلکا ہے
رخسار کا دے شرط نہیں بوسۂ لب سےجو جی میں ترے آئے سو دے یار مگر دے
دیکھ کر ہاتھ میں تسبیح گلے میں زنارمجھ سے بیزار ہوئے کافر و دیں دار جدا
کوئی آزاد ہو تو ہو یاروہم تو ہیں عشق کے اسیروں میں
اگر سمجھو نماز زاہد مغرور یاروہزاروں بار بہتر تر ہماری بے نمازی ہے
آتش کا شعر پڑھتا ہوں اکثر بحسب حالدل صید ہے وہ بحر سخن کے نہنگ کا
وہی دو چار چہرے اجنبی سےانہیں کو پھر سے دہرانا پڑے گا
مرے چمن کی خزاں مطمئن رہے کہ یہاںخدا کے فضل سے اندیشۂ بہار نہیں
دو دن بھی اس صنم سے نہ اپنی نبھی کبھیجب کچھ بنی تو فضل خدا سے بگڑ گئی
عمر دو چار روز مہماں ہےخدمت مہماں کروں نہ کروں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books