aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "fuzuul"
تم ہنسو تو دن نکلے چپ رہو تو راتیں ہیںکس کا غم کہاں کا غم سب فضول باتیں ہیں
بربادیوں کا سوگ منانا فضول تھابربادیوں کا جشن مناتا چلا گیا
یہ اک شجر کہ جس پہ نہ کانٹا نہ پھول ہےسائے میں اس کے بیٹھ کے رونا فضول ہے
میں آپ اپنی موت کی تیاریوں میں ہوںمیرے خلاف آپ کی سازش فضول ہے
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیںجس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
آئنہ دیکھ کر غرور فضولبات وہ کر جو دوسرا نہ کرے
اس لب سے مل ہی جائے گا بوسہ کبھی تو ہاںشوق فضول و جرأت رندانہ چاہئے
ستم نوازئ پیہم ہے عشق کی فطرتفضول حسن پہ تہمت لگائی جاتی ہے
یہ التجا دعا یہ تمنا فضول ہےسوکھی ندی کے پاس سمندر نہ جائے گا
سچ بات مان لیجئے چہرے پہ دھول ہےالزام آئنوں پہ لگانا فضول ہے
بن مانگے مل رہا ہو تو خواہش فضول ہےسورج سے روشنی کی گزارش فضول ہے
تو سمجھتا ہے گر فضول مجھےکر کے ہمت ذرا سا بھول مجھے
کہاں کسی کو تھی فرصت فضول باتوں کیتمام رات وہاں ذکر بس تمہارا تھا
ہم اس کی خاطر بچا نہ پائیں گے عمر اپنیفضول خرچی کی ہم کو عادت سی ہو گئی ہے
ہر دم بدن کی قید کا رونا فضول ہےموسم صدائیں دے تو بکھر جانا چاہئے
حسن و جمال و زیست کی آرائشیں فضولعشق و جنوں کی آگ جو دل میں جواں نہ ہو
فکر مندی فضول ہوتی ہےکوشش دل قبول ہوتی ہے
اس کے بغیر زندگی کتنی فضول ہےتصویر اس کی دل سے جدا کر کے دیکھتے
آنسوؤں کو فضول مت سمجھویہ بڑے قیمتی سہارے ہیں
صورت تو ایک ہی تھی دو گھر ہوئے تو کیا ہےدیر و حرم کی بابت جھگڑے فضول ڈالے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books