aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ga.nvaatii"
زندگی ایک فن ہے لمحوں کواپنے انداز سے گنوانے کا
زندگی یوں ہی بہت کم ہے محبت کے لیےروٹھ کر وقت گنوانے کی ضرورت کیا ہے
گنوائی کس کی تمنا میں زندگی میں نےوہ کون ہے جسے دیکھا نہیں کبھی میں نے
یہ بہت غم کی بات ہو شایداب تو غم بھی گنوا چکا ہوں میں
طبیعت اپنی گھبراتی ہے جب سنسان راتوں میںہم ایسے میں تری یادوں کی چادر تان لیتے ہیں
بہتر دنوں کی آس لگاتے ہوئے حبیبؔہم بہترین دن بھی گنواتے چلے گئے
تیرے بغیر بھی تو غنیمت ہے زندگیخود کو گنوا کے کون تری جستجو کرے
ہم کو اکثر یہ خیال آتا ہے اس کو دیکھ کریہ ستارہ کیسے غلطی سے زمیں پر رہ گیا
اپنے کس کام میں لائے گا بتاتا بھی نہیںہم کو اوروں پہ گنوانا بھی نہیں چاہتا ہے
ہم ترے شوق میں یوں خود کو گنوا بیٹھے ہیںجیسے بچے کسی تہوار میں گم ہو جائیں
عورت اپنا آپ بچائے تب بھی مجرم ہوتی ہےعورت اپنا آپ گنوائے تب بھی مجرم ہوتی ہے
گواہی کیسے ٹوٹتی معاملہ خدا کا تھامرا اور اس کا رابطہ تو ہاتھ اور دعا کا تھا
حشر میں کون گواہی مری دے گا ساغرؔسب تمہارے ہی طرفدار نظر آتے ہیں
اہمیت کا مجھے اپنی بھی تو اندازہ ہےتم گئے وقت کی مانند گنوا دو مجھ کو
کہاں ملا میں تجھے یہ سوال بعد کا ہےتو پہلے یاد تو کر کس جگہ گنوایا مجھے
اس طرح ہوش گنوانا بھی کوئی بات نہیںاور یوں ہوش سے رہنے میں بھی نادانی ہے
میں ظفرؔ تا زندگی بکتا رہا پردیس میںاپنی گھر والی کو اک کنگن دلانے کے لیے
اے شام ہجر یار مری تو گواہی دےمیں تیرے ساتھ ساتھ رہا گھر نہیں گیا
ترا وجود گواہی ہے میرے ہونے کیمیں اپنی ذات سے انکار کس طرح کرتا
شہر میں وہ معتبر میری گواہی سے ہواپھر مجھے اس شہر میں نا معتبر اس نے کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books