aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gahan"
ہم جو شب کو ناگہاں اس شوخ کے پالے پڑےدل تو جاتا ہی رہا اب جان کے لالے پڑے
آیا تھا میرے پاس وہ کچھ دیر کے لیےسورج مگر گہن میں بہت دیر تک رہا
منزلوں کے نشاں نہیں ملتےتم اگر ناگہاں نہیں ملتے
ہوا یقیں کہ زمیں پر ہے آج چاند گہنوہ ماہ چہرے پہ جب ڈال کر نقاب آیا
جو کام کرنے ہیں اس میں نہ چاہئے تاخیرکبھی پیام اجل ناگہاں بھی آتا ہے
جب بھی ملے وہ ناگہاں جھوم اٹھے ہیں قلب و جاںملنے میں لطف ہے اگر ملنا ہو کام کے بغیر
گہن سے چاند نکلتا ہے کس طرح دیکھیںنقاب کو رخ روشن سے کھول کھال کے پھینک
دفعتاً آندھیوں نے رخ بدلاناگہاں آرزو کے باغ جلے
ریاضؔ آنے میں ہے ان کے ابھی دیرچلو ہو آئیں مرگ ناگہاں تک
دھوپ میں نکلو گھٹاؤں میں نہا کر دیکھوزندگی کیا ہے کتابوں کو ہٹا کر دیکھو
لپٹ جاتے ہیں وہ بجلی کے ڈر سےالٰہی یہ گھٹا دو دن تو برسے
کس نے بھیگے ہوئے بالوں سے یہ جھٹکا پانیجھوم کے آئی گھٹا ٹوٹ کے برسا پانی
ٹوٹ پڑتی تھیں گھٹائیں جن کی آنکھیں دیکھ کروہ بھری برسات میں ترسے ہیں پانی کے لیے
زخم کہتے ہیں دل کا گہنہ ہےدرد دل کا لباس ہوتا ہے
تری قیمت گھٹائی جا رہی ہےمجھے فرقت سکھائی جا رہی ہے
انہی غم کی گھٹاؤں سے خوشی کا چاند نکلے گااندھیری رات کے پردے میں دن کی روشنی بھی ہے
تم سے حاصل ہوا اک گہرے سمندر کا سکوتاور ہر موج سے لڑنا بھی تمہی سے سیکھا
بات سے بات کی گہرائی چلی جاتی ہےجھوٹ آ جائے تو سچائی چلی جاتی ہے
یہ اور بات کہ چاہت کے زخم گہرے ہیںتجھے بھلانے کی کوشش تو ورنہ کی ہے بہت
روشنی بانٹتا ہوں سرحدوں کے پار بھی میںہم وطن اس لیے غدار سمجھتے ہیں مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books