aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "galaa"
اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دونہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
تیرا چپ رہنا مرے ذہن میں کیا بیٹھ گیااتنی آوازیں تجھے دیں کہ گلا بیٹھ گیا
گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے تراکہاں سے آئے صدا لا الٰہ الا اللہ
سینہ دہک رہا ہو تو کیا چپ رہے کوئیکیوں چیخ چیخ کر نہ گلا چھیل لے کوئی
سینے سے لپٹو یا گلا کاٹوہم تمہارے ہیں دل تمہارا ہے
یہ دور محبت کا لہو چاٹ رہا ہےانسان کا انسان گلا کاٹ رہا ہے
خون ہوگا وہ اگر غیر کے گھر جائیں گےہم گلا کاٹیں گے سر پھوڑیں گے مر جائیں گے
ان کے بھی اپنے خواب تھے اپنی ضرورتیںہم سایے کا مگر وہ گلا کاٹتے رہے
جانے کس کس کا گلا کٹتا پس پردۂ عشقکھل گئے میری شہادت میں ستم گر کتنے
جب سیں ترے ملائم گالوں میں دل دھنسا ہےنرمی سوں دل ہوا ہے تب سوں روئی کا گالا
جان جانی ہے مری اے بت کم سن تجھ پرمر ہی جاؤں گا گلا کاٹ کے اک دن تجھ پر
تو کیا ہوا جو گلا یہ رسن میں رہنے لگامزہ تو دانۂ حق کا دہن میں رہنے لگا
میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگرلوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
کیسے کہیں کہ تجھ کو بھی ہم سے ہے واسطہ کوئیتو نے تو ہم سے آج تک کوئی گلہ نہیں کیا
محبتوں میں دکھاوے کی دوستی نہ ملااگر گلے نہیں ملتا تو ہاتھ بھی نہ ملا
گلا بھی تجھ سے بہت ہے مگر محبت بھیوہ بات اپنی جگہ ہے یہ بات اپنی جگہ
آج اک اور برس بیت گیا اس کے بغیرجس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے میرے
کروں گا کیا جو محبت میں ہو گیا ناکاممجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا
زندگی سے یہی گلہ ہے مجھےتو بہت دیر سے ملا ہے مجھے
اک رات وہ گیا تھا جہاں بات روک کےاب تک رکا ہوا ہوں وہیں رات روک کے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books