aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gamliyaa.n"
اب تو ہر بات یاد رہتی ہےغالباً میں کسی کو بھول گیا
کتنے شیریں ہیں تیرے لب کہ رقیبگالیاں کھا کے بے مزا نہ ہوا
عذاب ہوتی ہیں اکثر شباب کی گھڑیاںگلاب اپنی ہی خوشبو سے ڈرنے لگتے ہیں
بھوک چہروں پہ لیے چاند سے پیارے بچےبیچتے پھرتے ہیں گلیوں میں غبارے بچے
مل ہی جائے گا کبھی دل کو یقیں رہتا ہےوہ اسی شہر کی گلیوں میں کہیں رہتا ہے
دلی کہاں گئیں ترے کوچوں کی رونقیںگلیوں سے سر جھکا کے گزرنے لگا ہوں میں
ہر قدم پہ ناکامی ہر قدم پہ محرومیغالباً کوئی دشمن دوستوں میں شامل ہے
گلیوں کی اداسی پوچھتی ہے گھر کا سناٹا کہتا ہےاس شہر کا ہر رہنے والا کیوں دوسرے شہر میں رہتا ہے
وہ گلے سے لپٹ کے سوتے ہیںآج کل گرمیاں ہیں جاڑوں میں
مہینے وصل کے گھڑیوں کی صورت اڑتے جاتے ہیںمگر گھڑیاں جدائی کی گزرتی ہیں مہینوں میں
اپنا گھر آنے سے پہلےاتنی گلیاں کیوں آتی ہیں
ہم تحفے میں گھڑیاں تو دے دیتے ہیںاک دوجے کو وقت نہیں دے پاتے ہیں
لگے منہ بھی چڑھانے دیتے دیتے گالیاں صاحبزباں بگڑی تو بگڑی تھی خبر لیجے دہن بگڑا
ان دنوں گرچہ دکن میں ہے بڑی قدر سخنکون جائے ذوقؔ پر دلی کی گلیاں چھوڑ کر
یادوں کی شال اوڑھ کے آوارہ گردیاںکاٹی ہیں ہم نے یوں بھی دسمبر کی سردیاں
پڑھتے پھریں گے گلیوں میں ان ریختوں کو لوگمدت رہیں گی یاد یہ باتیں ہماریاں
رات دن پھر رہا ہوں گلیوں میںمیرا اک شخص کھو گیا ہے یہاں
شہر کی گلیوں میں گہری تیرگی گریاں رہیرات بادل اس طرح آئے کہ میں تو ڈر گیا
جس لب کے غیر بوسے لیں اس لب سے شیفتہؔکمبخت گالیاں بھی نہیں میرے واسطے
بوسہ تو اس لب شیریں سے کہاں ملتا ہےگالیاں بھی ملیں ہم کو تو ملیں تھوڑی سی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books