aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ganiimat"
تیرے بغیر بھی تو غنیمت ہے زندگیخود کو گنوا کے کون تری جستجو کرے
سبق ملا ہے یہ اپنوں کا تجربہ کر کےوہ لوگ پھر بھی غنیمت ہیں جو پرائے ہیں
شریک درد نہیں جب کوئی تو اے شوکتؔخود اپنی ذات کی بے چارگی غنیمت ہے
چند لوگوں کی محبت بھی غنیمت ہے میاںشہر کا شہر ہمارا تو نہیں ہو سکتا
چلو کہیں پہ تعلق کی کوئی شکل تو ہوکسی کے دل میں کسی کی کمی غنیمت ہے
بوسہ کیسا یہی غنیمت ہےکہ نہ سمجھے وہ لذت دشنام
بس ایک رات ٹھہرنا ہے کیا گلہ کیجےمسافروں کو غنیمت ہے یہ سرائے بہت
عقل نے ترک تعلق کو غنیمت جانادل کو بدلے ہوئے حالات پہ رونا آیا
بہت غنیمت ہیں ہم سے ملنے کبھی کبھی کے یہ آنے والےوگرنہ اپنا تو شہر بھر میں مکان تالے سے جانا جائے
سوائے رنج کچھ حاصل نہیں ہے اس خرابے میںغنیمت جان جو آرام تو نے کوئی دم پایا
برسوں میں بھی چھو جائے کسی کو تو غنیمتخوشبوئے وفا یارو بڑی سست قدم ہے
سفر کا مرحلۂ سخت ہی غنیمت تھاٹھہر گئے تو بدن کی تھکن زیادہ ہوئی
کوئی ملے یہ غنیمت ہے سونی راہوں میںاب ایسے وقت کوئی غیر کیا شناسا کیا
قائم ہے آبرو تو غنیمت یہی سمجھمیلے سے ہیں جو کپڑے پھٹا سا جو بوٹ ہے
یہ ایک سایہ غنیمت ہے روک لو ورنہیہ روشنی کے بدن سے لپٹنے والا ہے
غنیمت بوجھ لیویں میرے درد آلود نالوں کویہ دیوانہ بہت یاد آئے گا شہری غزالوں کو
چپ جو رہتے ہیں تو یہ بات غنیمت جانوورنہ ہم لوگ بھی اک حشر اٹھا سکتے ہیں
دم غنیمت ہے سالکو میراجرس دور کی صدا ہوں میں
کم معرکۂ زیست نہیں جنگ احد سےاسباب جہاں مال غنیمت کی طرح ہے
ہم یہاں کاٹنے آئے ہیں شب فرقت یارہم ذرا بھی ہیں اگر خوش تو غنیمت جانو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books