aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gard-e-malaal"
چہرے پہ سارے شہر کے گرد ملال ہےجو دل کا حال ہے وہی دلی کا حال ہے
اللہ رے تردد خاطر کی کثرتیںتودہ بنا دیا مجھے گرد ملال کا
ہر سمت گرد ناقۂ لیلیٰ بلند ہےپہنچے جو حوصلہ ہو کسی شہسوار کا
جھاڑ کر گرد غم ہستی کو اڑ جاؤں گا میںبے خبر ایسی بھی اک پرواز آتی ہے مجھے
کہیں صدائے جرس ہے نہ گرد راہ سفرٹھہر گیا ہے کہاں قافلہ تمنا کا
شعور نو عمر ہوں نہ مجھ کو متاع رنج و ملال دیناکہ مجھ کو آتا نہیں غموں کو خوشی کے سانچوں میں ڈھال دینا
بام و در پر اترنے والی دھوپسبز رنگ ملال رکھتی ہے
نیند آتی نہیں تو صبح تلکگرد مہتاب کا سفر دیکھو
افسوس عمر کٹ گئی رنج و ملال میںدیکھا نہ خواب میں بھی جو کچھ تھا خیال میں
دلوں پہ چھائی ہے گرد کدورتمصفا اب یہ آئینے نہیں ہیں
سانس تازہ ہوا کے چکر میںسارا گرد و غبار کھینچتی ہے
مجھ کو منزل بھی نہ پہچان سکیمیں کہ جب گرد سفر سے نکلا
تو میسر تھا تو دل میں تھے ہزاروں ارماںتو نہیں ہے تو ہر اک سمت عجب رنگ ملال
گرد شہرت کو بھی دامن سے لپٹنے نہ دیاکوئی احسان زمانے کا اٹھایا ہی نہیں
گرد سفر کے ساتھ تھا وابستہ انتظاراب تو کہیں غبار بھی باقی نہیں رہا
دم بھر اگر نصیب ہو فرصت تو پونچھ لوپیشانیوں پہ گرد سفر ہے مسافرو
دامن جھٹک کے وادئ غم سے گزر گیااٹھ اٹھ کے دیکھتی رہی گرد سفر مجھے
دلچسپ ہو گئی ترے چلنے سے رہ گزراٹھ اٹھ کے گرد راہ لپٹتی ہے راہ سے
جس راہ سے اٹھا ہوں وہیں بیٹھ جاؤں گامیں کارواں کی گرد سفر ہوں ذرا ٹھہر
غم حیات و غم دوست کی کشاکش میںہم ایسے لوگ تو رنج و ملال سے بھی گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books