aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "garmi-e-mahfil"
میر محفل نہ ہوئے گرمئ محفل تو ہوئےشمع تاباں نہ سہی جلتا ہوا دل تو ہوئے
شاید لوگ اسی رونق کو گرمئ محفل کہتے ہیںخود ہی آگ لگا دیتے ہیں ہم اپنی تنہائی کو
تو نہ ہوگا تو کہاں جا کے جلوں گا شب بھرتجھ سے ہی گرمئ محفل ہے مرا ساتھ نہ چھوڑ
گرمیٔ حسرت ناکام سے جل جاتے ہیںہم چراغوں کی طرح شام سے جل جاتے ہیں
گرمیٔ شدت جذبات بتا دیتا ہےدل تو بھولی ہوئی ہر بات بتا دیتا ہے
گرمئ شوق نظارہ کا اثر تو دیکھوگل کھلے جاتے ہیں وہ سایۂ تر تو دیکھو
قلقل مینا صدا ناقوس کی شور اذاںٹھنڈے ٹھنڈے دیدنی ہے گرمیٔ بازار صبح
گرمیٔ دیر و حرم سے نہ مٹی دل کی تپشکر لیا سوز جگر سے ہی شرارہ پیدا
عجیب ہوتے ہیں آداب رخصت محفلکہ وہ بھی اٹھ کے گیا جس کا گھر نہ تھا کوئی
ستم گرمیٔ صحرا مجھے معلوم نہ تھاخشک ہو جائے گا دریا مجھے معلوم نہ تھا
فریب ساقئ محفل نہ پوچھئے مجروحؔشراب ایک ہے بدلے ہوئے ہیں پیمانے
بوئے گل نالۂ دل دود چراغ محفلجو تری بزم سے نکلا سو پریشاں نکلا
میں ازل سے صبح محشر تک فروزاں ہی رہاحسن سمجھا تھا چراغ کشتۂ محفل مجھے
صبح تک وہ بھی نہ چھوڑی تو نے اے باد صبایادگار رونق محفل تھی پروانے کی خاک
گرتے ہیں لوگ گرمئ بازار دیکھ کرسرکار دیکھ کر مری سرکار دیکھ کر
حسن کی گرمئ بازار الٰہی توبہآگ سی آگ برستی ہے خریداروں پر
سودا وہ کیا کرے گا خریدار دیکھ کرگھبرا گیا جو گرمئ بازار دیکھ کر
بھانپ ہی لیں گے اشارہ سر محفل جو کیاتاڑنے والے قیامت کی نظر رکھتے ہیں
رنگ محفل دیکھنے کو ہوش میں آئے تھے ہمہوش اب اڑنے لگے ہیں رنگ محفل دیکھ کر
گرمئ عشق کھلا دیتی ہے گالوں پہ گلابیاد آتے ہیں جو لمحات گئی راتوں کے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books