aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gauhar"
تمنا درد دل کی ہو تو کر خدمت فقیروں کینہیں ملتا یہ گوہر بادشاہوں کے خزینوں میں
ناؤ نہ ڈوبی دریا میںناؤ میں دریا ڈوب گیا
پھولوں میں وہی تو پھول ٹھہراجو تیرے سلام کو کھلا ہو
لہجہ تو بدل چبھتی ہوئی بات سے پہلےتیر ایسا تو کچھ ہو جسے نخچیر بھی چاہے
آبرو شرط ہے انساں کے لیے دنیا میںنہ رہی آب جو باقی تو ہے گوہر پتھر
خوش نصیب آج بھلا کون ہے گوہر کے سواسب کچھ اللہ نے دے رکھا ہے شوہر کے سوا
پھول برسے کہیں شبنم کہیں گوہر برسےاور اس دل کی طرف برسے تو پتھر برسے
اس پہ حیراں ہیں خریدار کہ قیمت ہے بہتمیرے گوہر کی تب و تاب نہیں دیکھتے ہیں
چند لوگوں کی محبت بھی غنیمت ہے میاںشہر کا شہر ہمارا تو نہیں ہو سکتا
ہجر میں اتنا خسارہ تو نہیں ہو سکتاایک ہی عشق دوبارہ تو نہیں ہو سکتا
دنیا کی کیا چاہ کریںدنیا آنی جانی ہے
اشک وہ ہے جو رہے آنکھ میں گوہر بن کراور ٹوٹے تو بکھر جائے نگینوں کی طرح
سینے میں مرے داغ غم عشق نبی ہےاک گوہر نایاب مرے ہاتھ لگا ہے
تو پرندوں کی طرح اڑنے کی خواہش چھوڑ دےبے زمیں لوگوں کے سر پر آسماں رہتا نہیں
لوگ کنارے آن لگےاور کنارہ ڈوب گیا
میں ایک عشق میں ناکام کیا ہوا گوہرؔہر ایک کام میں مجھ کو خسارا ہونے لگا
اجلے میلے پیش ہوئےجیسے ہم تھے پیش ہوئے
یہ کیسے خواب کی خواہش میں گھر سے نکلا ہوںکہ دن میں چلتے ہوئے نیند آ رہی ہے مجھے
یا اشکوں کا رونا تھا مجھے یا اکثر روتا رہتا ہوںیا ایک بھی گوہر پاس نہ تھا یا لاکھوں گوہر ٹوٹ گئے
خزانۂ زر و گوہر پہ خاک ڈال کے رکھہم اہل مہر و محبت ہیں دل نکال کے رکھ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books