aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "german"
آنکھیں جو اٹھائے تو محبت کا گماں ہونظروں کو جھکائے تو شکایت سی لگے ہے
ان سے کہہ دو مجھے خاموش ہی رہنے دے وسیمؔلب پہ آئے گی تو ہر بات گراں گزرے گی
یہ کس مقام پہ لائی ہے میری تنہائیکہ مجھ سے آج کوئی بد گماں نہیں ہوتا
اسے گماں ہے کہ میری اڑان کچھ کم ہےمجھے یقیں ہے کہ یہ آسمان کچھ کم ہے
ہے غلط گر گمان میں کچھ ہےتجھ سوا بھی جہان میں کچھ ہے
یہ بھی اک رنگ ہے شاید مری محرومی کاکوئی ہنس دے تو محبت کا گماں ہوتا ہے
جو چپ رہا تو وہ سمجھے گا بد گمان مجھےبرا بھلا ہی سہی کچھ تو بول آؤں میں
ترا یقین ہوں میں کب سے اس گمان میں تھامیں زندگی کے بڑے سخت امتحان میں تھا
یہی ہے زندگی اپنی یہی ہے بندگی اپنیکہ ان کا نام آیا اور گردن جھک گئی اپنی
اب تلک اس کو دھیان ہو میراکیا پتہ یہ گمان ہو میرا
نہ وہ اقرار کرتا ہے نہ وہ انکار کرتا ہےہمیں پھر بھی گماں ہے وہ ہمیں سے پیار کرتا ہے
دل کے آئینے میں ہے تصویر یارجب ذرا گردن جھکائی دیکھ لی
ہمارے ایک دل کو ان کی دو زلفوں نے گھیرا ہےیہ کہتی ہے کہ میرا ہے وہ کہتی ہے کہ میرا ہے
آنکھوں کو پھوڑ ڈالوں یا دل کو توڑ ڈالوںیا عشق کی پکڑ کر گردن مروڑ ڈالوں
مرا گمان ہے شاید یہ واقعہ ہو جائےکہ شام مجھ میں ڈھلے اور سب فنا ہو جائے
ان کا اک پتلا سا خنجر ان کا اک نازک سا ہاتھوہ تو یہ کہیے مری گردن خوشی میں کٹ گئی
ایسے لمحے بھی گزارے ہیں تری فرقت میںجب تری یاد بھی اس دل پہ گراں گزری ہے
شہر کی گلیوں میں گہری تیرگی گریاں رہیرات بادل اس طرح آئے کہ میں تو ڈر گیا
کل اس کی آنکھ نے کیا زندہ گفتگو کی تھیگمان تک نہ ہوا وہ بچھڑنے والا ہے
ہر شب شب برات ہے ہر روز روز عیدسوتا ہوں ہاتھ گردن مینا میں ڈال کے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books