aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ghanghor"
رہتی ہے شب و روز میں بارش سی تری یادخوابوں میں اتر جاتی ہیں گھنگھور سی آنکھیں
لہرایا ہے پانی کا دھنک رنگ دوپٹہبرسات نے گھنگھور گھٹاؤں سے نکل کر
کیوں نہ ٹوٹے مری توبہ جو کہے تو ساقیپی لے پی لے ارے گھنگھور گھٹا چھائی ہے
اس چشم سیہ مست پہ گیسو ہیں پریشاںمے خانے پہ گھنگھور گھٹا کھیل رہی ہے
کچھ ابر کو بھی ضد ہے منظرؔ مری توبہ سےجب عہد کیا میں نے گھنگھور گھٹا چھائی
ہو گئی ہے پیر پروت سی پگھلنی چاہئےاس ہمالے سے کوئی گنگا نکلنی چاہئے
ہمارا خون کا رشتہ ہے سرحدوں کا نہیںہمارے خون میں گنگا بھی چناب بھی ہے
حسن بنا جب بہتی گنگاعشق ہوا کاغذ کی ناؤ
ایک پرندہ چیخ رہا ہے مسجد کے مینارے پردور کہیں گنگا کے کنارے آس کا سورج ڈھلتا ہے
پاپ کرو جی کھول کر دھبوں کی کیا سوچجب جی چاہا دھو لیے گنگا جل کے ساتھ
ہے مسلماں کو ہمیشہ آب زمزم کی تلاشاور ہر اک برہمن گنگ و جمن میں مست ہے
روز ہی پینا روز پلانا روز غموں سے ٹکرانااک دن مے کو بھول کے آؤ گنگا جل کی بات کریں
بت بھی نہ بھولیں یاد خدا کی بھی کیجیےپڑھیے نماز کر کے وضو آب گنگ سے
کیا ضروری ہے جوئے شیر کی باتکیوں نہ گنگ و جمن کی بات کریں
اتنا دل نعیمؔ کو ویراں نہ کر حجازروئے گی موج گنگ جو اس تک خبر گئی
دریا نے بھی بھاگ بھری کی گاگر اتنی بھر دی ہےاب گاگر کے ہونٹ بھگوتے جاتے ہیں پگڈنڈی کو
تیرتھ سمجھ اس کو وہ گر اشنان کو آوےاشکوں نے بہائے ہیں مرے گنگ زمیں پر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books