aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ghataa"
لپٹ جاتے ہیں وہ بجلی کے ڈر سےالٰہی یہ گھٹا دو دن تو برسے
کس نے بھیگے ہوئے بالوں سے یہ جھٹکا پانیجھوم کے آئی گھٹا ٹوٹ کے برسا پانی
کب سے ٹہل رہے ہیں گریبان کھول کرخالی گھٹا کو کیا کریں برسات بھی تو ہو
سرخی شفق کی زرد ہو گالوں کے سامنےپانی بھرے گھٹا ترے بالوں کے سامنے
گھٹا دیکھ کر خوش ہوئیں لڑکیاںچھتوں پر کھلے پھول برسات کے
بزم سے دور وہ گاتا رہا تنہا تنہاسو گیا ساز پہ سر رکھ کے سحر سے پہلے
یارو یہ دور ضعف بصارت کا دور ہےآندھی اٹھے تو اس کو گھٹا کہہ لیا کرو
میں گھٹتا جا رہا ہوں اپنے اندرتمہیں اتنا زیادہ کر لیا ہے
میں ہوں پتنگ کاغذی ڈور ہے اس کے ہاتھ میںچاہا ادھر گھٹا دیا چاہا ادھر بڑھا دیا
مان موسم کا کہا چھائی گھٹا جام اٹھاآگ سے آگ بجھا پھول کھلا جام اٹھا
دل کی باتیں دوسروں سے مت کہو لٹ جاؤ گےآج کل اظہار کے دھندھے میں ہے گھاٹا بہت
کبھی زلفوں کی گھٹا نے گھیراکبھی آنکھوں کی چمک یاد آئی
شب کے سناٹے میں یہ کس کا لہو گاتا ہےسرحد درد سے یہ کس کی صدا آتی ہے
ساقی گھٹا ہے صحن چمن ہے بہار ہےاب کار خیر میں تجھے کیا انتظار ہے
بڑھا بڑھا کے جفائیں جھکا ہی دو گے کمرگھٹا گھٹا کے قمرؔ کو ہلال کر دو گے
اس چشم سیہ مست پہ گیسو ہیں پریشاںمے خانے پہ گھنگھور گھٹا کھیل رہی ہے
زمین دل پہ محبت کی آب یاری کوبہت ہی ٹوٹ کے برسی گھٹا اداسی کی
دل پہ اک غم کی گھٹا چھائی ہوئی تھی کب سےآج ان سے جو ملے ٹوٹ کے برسات ہوئی
ہائے وہ نغمہ جس کا مغنیگاتا جائے روتا جائے
تمہاری زلف نہ گرداب ناف تک پہنچیہوئی نہ چشمۂ حیواں سے فیض یاب گھٹا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books