aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gher"
تیرے جلووں نے مجھے گھیر لیا ہے اے دوستاب تو تنہائی کے لمحے بھی حسیں لگتے ہیں
گھر میں کیا آیا کہ مجھ کودیواروں نے گھیر لیا ہے
اس بار اجالوں نے مجھے گھیر لیا تھااس بار مری رات مرے ساتھ چلی ہے
یہ تو اب عشق میں جی لگنے لگا ہے کچھ کچھاس طرف پہلے پہل گھیر کے لایا گیا میں
جب آیا عید کا دن گھر میں بے بسی کی طرحتو میرے پھول سے بچوں نے مجھ کو گھیر لیا
غموں نے گھیر لیا ہے مجھے تو کیا غم ہےمیں مسکرا کے جیوں گا تری خوشی کے لئے
نکل کے آ تو گیا گہرے پانیوں سے مگرکئی طرح کے سرابوں نے مجھ کو گھیر لیا
صبح آتی ہے دبے پاؤں چلی جاتی ہےگھیر لیتا ہے مجھے شام ڈھلے سناٹا
گھیر لیتی ہے کوئی زلف، کوئی بوئے بدنجان کر کوئی گرفتار نہیں ہوتا یار
مولوی صاحب نہ چھوڑیں گے خدا گو بخش دےگھیر ہی لیں گے پولس والے سزا ہو یا نہ ہو
جامہ زیبوں کو کیوں تجوں کہ مجھےگھیر رکھتا ہے دور دامن کا
کبھی اس روشنی کی قید سے باہر بھی نکلو تمہجوم حسن نے سارا سراپا گھیر رکھا ہے
اگر آتا ہوں ساحل پر تو آندھی گھیر لیتی ہےسمندر میں اترتا ہوں تو طغیانی نہیں جاتی
اس نے عجلت میں غلط سل پہ قدم رکھا تھاپیچ کھاتے ہوئے زینوں نے اسے گھیر لیا
خواب میں چوما تھا تم نے اور تب سے آج تکگھیر لیتی ہیں مجھے ہر گلستاں کی تتلیاں
کسی کو گھر سے نکلتے ہی مل گئی منزلکوئی ہماری طرح عمر بھر سفر میں رہا
کون اس گھر کی دیکھ بھال کرےروز اک چیز ٹوٹ جاتی ہے
انہیں پتھروں پہ چل کر اگر آ سکو تو آؤمرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہیں ہے
سیر کر دنیا کی غافل زندگانی پھر کہاںزندگی گر کچھ رہی تو یہ جوانی پھر کہاں
وہ آئے گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہےکبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books