aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "giilii"
اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دونہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
میں پربتوں سے لڑتا رہا اور چند لوگگیلی زمین کھود کے فرہاد ہو گئے
کوئی آنکھوں کے شعلے پونچھنے والا نہیں ہوگاظفرؔ صاحب یہ گیلی آستیں ہی کام آئے گی
خوش نما دیوار و در کے خواب ہی دیکھا کئےجسم صحرا ذہن ویراں آنکھ گیلی ہو گئی
نو مشق عشق ہیں ہم آہیں کریں عجب کیاگیلی جلے گی لکڑی کیوں کر دھواں نہ ہوگا
گیلی مٹی ہے شاید جڑ پکڑ بھی لیںمیں آنکھوں میں سپنے بونا چاہتا ہوں
کیسے کہیں کہ تجھ کو بھی ہم سے ہے واسطہ کوئیتو نے تو ہم سے آج تک کوئی گلہ نہیں کیا
گلا بھی تجھ سے بہت ہے مگر محبت بھیوہ بات اپنی جگہ ہے یہ بات اپنی جگہ
زندگی سے یہی گلہ ہے مجھےتو بہت دیر سے ملا ہے مجھے
اس گلی نے یہ سن کے صبر کیاجانے والے یہاں کے تھے ہی نہیں
کرنے گئے تھے اس سے تغافل کا ہم گلہکی ایک ہی نگاہ کہ بس خاک ہو گئے
نہیں شکوہ مجھے کچھ بے وفائی کا تری ہرگزگلا تب ہو اگر تو نے کسی سے بھی نبھائی ہو
سو جاتے ہیں فٹ پاتھ پہ اخبار بچھا کرمزدور کبھی نیند کی گولی نہیں کھاتے
ادا سے دیکھ لو جاتا رہے گلہ دل کابس اک نگاہ پہ ٹھہرا ہے فیصلہ دل کا
ان چراغوں میں تیل ہی کم تھاکیوں گلہ پھر ہمیں ہوا سے رہے
میں تو اس واسطے چپ ہوں کہ تماشا نہ بنےتو سمجھتا ہے مجھے تجھ سے گلا کچھ بھی نہیں
دنیا تو چاہتی ہے یونہی فاصلے رہیںدنیا کے مشوروں پہ نہ جا اس گلی میں چل
اور کیا چاہتی ہے گردش ایام کہ ہماپنا گھر بھول گئے ان کی گلی بھول گئے
ہمارے زخم تمنا پرانے ہو گئے ہیںکہ اس گلی میں گئے اب زمانے ہو گئے ہیں
ہم تو بچپن میں بھی اکیلے تھےصرف دل کی گلی میں کھیلے تھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books