aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "giit"
ہم غم زدہ ہیں لائیں کہاں سے خوشی کے گیتدیں گے وہی جو پائیں گے اس زندگی سے ہم
ابھی نہ چھیڑ محبت کے گیت اے مطربابھی حیات کا ماحول خوش گوار نہیں
کسی اکیلی شام کی چپ میںگیت پرانے گا کے دیکھو
دھیمے سروں میں کوئی مدھر گیت چھیڑئیےٹھہری ہوئی ہواؤں میں جادو بکھیریے
اہل زباں تو ہیں بہت کوئی نہیں ہے اہل دلکون تری طرح حفیظؔ درد کے گیت گا سکے
انہیں کے گیت زمانے میں گائے جائیں گےجو چوٹ کھائیں گے اور مسکرائے جائیں گے
دنیائے حادثات ہے اک دردناک گیتدنیائے حادثات سے گھبرا کے پی گیا
فراز دار پہ بھی میں نے تیرے گیت گائے ہیںبتا اے زندگی تو لے گی کب تک امتحاں میرا
ہم نے کچھ گیت لکھے ہیں جو سنانا ہیں تمہیںتم کبھی بزم سجانا تو خبر کر دینا
گیت ہریالی کے گائیں گے سسکتے ہوئے کھیتمحنت اب غارت جاگیر تک آ پہنچی ہے
جو لکھا ہی نہیں گیا مجھ سےدل نے وہ گیت گنگنایا ہے
بات چل نکلے گی پھر اقرار کی انکار کیپھر وہی بچپن کے بھولے گیت گائے جائیں گے
میں سن رہا ہوں مگر دوسروں کو کیسے سناؤںجو گیت گونجتا رہتا ہے میرے کانوں میں
بریک ڈانس سکھایا ہے ناؤ نے دل کوہوا کا گیت سمندر کو گانا آتا ہے
کل یہ ممکن ہے کہ لہرائیں خوشی کے گیت بھیہر نظر میں آج اک خاموش سا عالم سہی
فاختائیں بولتی ہیں بجروں کے دیس میںتو بھی سن لے آسماں یہ گیت میرے نام کا
ہم ہیں خالق نغمہ لاؤ ساز ہم کو دوگیت چھیڑ بیٹھے ہو اور گا نہیں سکتے
ہوا جب کبھی ساحلی گیت چھیڑے ہوئے ہومیں پتوں کو تالی بجاتے ہوئے دیکھتا ہوں
اسی کی تال میں گم ہے صدی کا سناٹاوہ ایک گیت ابھی تک جو گنگنایا نہیں
عشق وہ گیت جو عمروں کی ریاضت مانگےکون اس گیت کو آسانی سے گا سکتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books