aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gine"
وصل کا دن اور اتنا مختصردن گنے جاتے تھے اس دن کے لیے
خدا کرے کہ تری عمر میں گنے جائیںوہ دن جو ہم نے ترے ہجر میں گزارے تھے
گنتیوں میں ہی گنے جاتے ہیں ہر دور میں ہمہر قلم کار کی بے نام خبر کے ہم ہیں
نیکیاں گننے کی نوبت ہی نہیں آئے گیمیں نے جو ماں پہ لکھا ہے وہی کافی ہوگا
وصل کے دن گنے ہیں انگلی پرہجر کا کوئی بھی حساب نہیں
ہزار برق گرے لاکھ آندھیاں اٹھیںوہ پھول کھل کے رہیں گے جو کھلنے والے ہیں
اتنے گھنے بادل کے پیچھےکتنا تنہا ہوگا چاند
پھول تو پھول ہیں آنکھوں سے گھرے رہتے ہیںکانٹے بیکار حفاظت میں لگے رہتے ہیں
جمہوریت اک طرز حکومت ہے کہ جس میںبندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے
گناہ گن کے میں کیوں اپنے دل کو چھوٹا کروںسنا ہے تیرے کرم کا کوئی حساب نہیں
کانٹوں میں گھرے پھول کو چوم آئے گی لیکنتتلی کے پروں کو کبھی چھلتے نہیں دیکھا
اپنے سبھی گلے بجا پر ہے یہی کہ دل ربامیرا ترا معاملہ عشق کے بس کا تھا نہیں
مجھے گرنا ہے تو میں اپنے ہی قدموں میں گروںجس طرح سایۂ دیوار پہ دیوار گرے
تمہاری مصلحت اچھی کہ اپنا یہ جنوں بہترسنبھل کر گرنے والو ہم تو گر گر کر سنبھلے ہیں
بزم وفا سجی تو عجب سلسلے ہوئےشکوے ہوئے نہ ان سے نہ ہم سے گلے ہوئے
ہیں اعتبار سے کتنے گرے ہوے دیکھااسی زمانے میں قصے اسی زمانے کے
نہ کر شمار کہ ہر شے گنی نہیں جاتییہ زندگی ہے حسابوں سے جی نہیں جاتی
موسم زرد میں ایک دل کو بچاؤں کیسےایسی رت میں تو گھنے پیڑ بھی جھڑ جاتے ہیں
کیا کہوں دیدۂ تر یہ تو مرا چہرہ ہےسنگ کٹ جاتے ہیں بارش کی جہاں دھار گرے
تیرے بن گھڑیاں گنی ہیں رات دننو برس گیارہ مہینے سات دن
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books