aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "godii"
ہر وقت کسے رہتے ہیں ماؤں کی پیٹھ سےگودی میں نہیں کھیلتے مزدور کے بچے
آپ کے بعد ہر گھڑی ہم نےآپ کے ساتھ ہی گزاری ہے
حسن کے سمجھنے کو عمر چاہیئے جاناںدو گھڑی کی چاہت میں لڑکیاں نہیں کھلتیں
دل دے تو اس مزاج کا پروردگار دےجو رنج کی گھڑی بھی خوشی سے گزار دے
زندگی کیا کسی مفلس کی قبا ہے جس میںہر گھڑی درد کے پیوند لگے جاتے ہیں
سو جاتے ہیں فٹ پاتھ پہ اخبار بچھا کرمزدور کبھی نیند کی گولی نہیں کھاتے
اے رات مجھے ماں کی طرح گود میں لے لےدن بھر کی مشقت سے بدن ٹوٹ رہا ہے
آئین جواں مرداں حق گوئی و بیباکیاللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی
ہر گھڑی خود سے الجھنا ہے مقدر میرامیں ہی کشتی ہوں مجھی میں ہے سمندر میرا
گزرنے ہی نہ دی وہ رات میں نےگھڑی پر رکھ دیا تھا ہاتھ میں نے
برا نہ مان ضیاؔ اس کی صاف گوئی کاجو درد مند بھی ہے اور بے ادب بھی نہیں
گھڑی گھڑی نہ ادھر دیکھیے کہ دل پہ مجھےہے اختیار پر اتنا بھی اختیار نہیں
دو گھڑی اس سے رہو دور تو یوں لگتا ہےجس طرح سایۂ دیوار سے دیوار جدا
یہ سوچ کر کہ ترا انتظار لازم ہےتمام عمر گھڑی کی طرف نہیں دیکھا
میں فیصلے کی گھڑی سے گزر چکی ہوں مگرکسی کا دیدۂ حیراں مری تلاش میں ہے
کسو سے دل نہیں ملتا ہے یا ربہوا تھا کس گھڑی ان سے جدا میں
فرصت کار فقط چار گھڑی ہے یارویہ نہ سوچو کی ابھی عمر پڑی ہے یارو
وہ عجب گھڑی تھی میں جس گھڑی لیا درس نسخۂ عشق کاکہ کتاب عقل کی طاق پر جوں دھری تھی تیوں ہی دھری رہی
یاد کرنا ہر گھڑی تجھ یار کاہے وظیفہ مجھ دل بیمار کا
ہر گھڑی چشم خریدار میں رہنے کے لیےکچھ ہنر چاہئے بازار میں رہنے کے لیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books