aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "great"
کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتےسوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے
ہم غم زدہ ہیں لائیں کہاں سے خوشی کے گیتدیں گے وہی جو پائیں گے اس زندگی سے ہم
ابھی نہ چھیڑ محبت کے گیت اے مطربابھی حیات کا ماحول خوش گوار نہیں
غلط باتوں کو خاموشی سے سننا حامی بھر لینابہت ہیں فائدے اس میں مگر اچھا نہیں لگتا
صرف اک قدم اٹھا تھا غلط راہ شوق میںمنزل تمام عمر مجھے ڈھونڈھتی رہی
مجھ کو معلوم ہے محبوب پرستی کا عذابدیر سے چاند نکلنا بھی غلط لگتا ہے
غلط فہمیوں میں جوانی گزاریکبھی وہ نہ سمجھے کبھی ہم نہ سمجھے
ہے غلط گر گمان میں کچھ ہےتجھ سوا بھی جہان میں کچھ ہے
میری غربت کو شرافت کا ابھی نام نہ دےوقت بدلا تو تری رائے بدل جائے گی
غربت کی ٹھنڈی چھاؤں میں یاد آئی اس کی دھوپقدر وطن ہوئی ہمیں ترک وطن کے بعد
وقت کے ساتھ بدلنا تو بہت آساں تھامجھ سے ہر وقت مخاطب رہی غیرت میری
قریب آؤ تو شاید سمجھ میں آ جائےکہ فاصلے تو غلط فہمیاں بڑھاتے ہیں
کسی اکیلی شام کی چپ میںگیت پرانے گا کے دیکھو
شدت تشنگی میں بھی غیرت مے کشی رہیاس نے جو پھیر لی نظر میں نے بھی جام رکھ دیا
جہاں ہو پیار غلط فہمیاں بھی ہوتی ہیںسو بات بات پہ یوں دل برا نہیں کرتے
سیرت نہ ہو تو عارض و رخسار سب غلطخوشبو اڑی تو پھول فقط رنگ رہ گیا
یہ سوچنا غلط ہے کہ تم پر نظر نہیںمصروف ہم بہت ہیں مگر بے خبر نہیں
شوقیہ کوئی نہیں ہوتا غلطاس میں کچھ تیری رضا موجود ہے
میں چپ رہا تو اور غلط فہمیاں بڑھیںوہ بھی سنا ہے اس نے جو میں نے کہا نہیں
پاس سے دیکھا تو جانا کس قدر مغموم ہیںان گنت چہرے کہ جن کو شادماں سمجھا تھا میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books