aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gulzaar"
آپ کے بعد ہر گھڑی ہم نےآپ کے ساتھ ہی گزاری ہے
آئنہ دیکھ کر تسلی ہوئیہم کو اس گھر میں جانتا ہے کوئی
زندگی یوں ہوئی بسر تنہاقافلہ ساتھ اور سفر تنہا
شام سے آنکھ میں نمی سی ہےآج پھر آپ کی کمی سی ہے
کبھی تو چونک کے دیکھے کوئی ہماری طرفکسی کی آنکھ میں ہم کو بھی انتظار دکھے
کتنی لمبی خاموشی سے گزرا ہوںان سے کتنا کچھ کہنے کی کوشش کی
وقت رہتا نہیں کہیں ٹک کرعادت اس کی بھی آدمی سی ہے
عادتاً تم نے کر دیے وعدےعادتاً ہم نے اعتبار کیا
جس کی آنکھوں میں کٹی تھیں صدیاںاس نے صدیوں کی جدائی دی ہے
کوئی خاموش زخم لگتی ہےزندگی ایک نظم لگتی ہے
ہم نے اکثر تمہاری راہوں میںرک کر اپنا ہی انتظار کیا
ہاتھ چھوٹیں بھی تو رشتے نہیں چھوڑا کرتےوقت کی شاخ سے لمحے نہیں توڑا کرتے
سو دیکھ کر ترے رخسار و لب یقیں آیاکہ پھول کھلتے ہیں گل زار کے علاوہ بھی
اپنے سائے سے چونک جاتے ہیںعمر گزری ہے اس قدر تنہا
کل کا ہر واقعہ تمہارا تھاآج کی داستاں ہماری ہے
تمہارے خواب سے ہر شب لپٹ کے سوتے ہیںسزائیں بھیج دو ہم نے خطائیں بھیجی ہیں
خوشبو جیسے لوگ ملے افسانے میںایک پرانا خط کھولا انجانے میں
میں چپ کراتا ہوں ہر شب امڈتی بارش کومگر یہ روز گئی بات چھیڑ دیتی ہے
دل پر دستک دینے کون آ نکلا ہےکس کی آہٹ سنتا ہوں ویرانے میں
جب بھی یہ دل اداس ہوتا ہےجانے کون آس پاس ہوتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books